خطبات محمود (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 255 of 346

خطبات محمود (جلد 14) — Page 255

خطبات محمود ۲۵۵ سال ۱۹۳۳ء دکھا دیتے ہیں اور بعض کے اخلاص میں کمی ہوتی ہے۔اگر سب لوگ خدا کیلئے کام کرتے تو آج بالکل اور حالت ہوتی۔پس کوشش کرو کہ یہ دن بابرکت ہو جائے اور ہر شخص سمجھے کہ یوم التبلیغ کیا آتا ہے۔دنیا کو فتح کرنے کا نظارہ سامنے آجاتا ہے۔ساتھ ہی اللہ تعالی سے دعائیں کرو کہ وہ تبلیغ کی توفیق عطا فرمائے۔جہاں چھوٹی جماعتیں ہیں وہاں بڑی جماعتیں قائم ہو جائیں۔جہاں کوئی جماعت نہیں وہاں جماعت قائم ہو جائے۔نئے آدمی اس سلسلہ میں کثرت سے داخل ہوں۔اور جو پرانے ہیں ان کی وہ خود روحانی تربیت کر کے اس مقام پر کھڑا کرے جہاں کھڑا کرنا اس کا منشاء ہے۔الفضل ۱۹ - اکتوبر ۱۹۳۳ء) ه بخاری کتاب الاذان باب فضل صلوة العشاء في الجماعة کے تبختر اترا کر چلنا۔ناز و ادا سے چلنا۔تکبر و غرور سے چلنا ه فتح البارى بشرح البخاری جلد ۸ صفحه بالمطبعة الخيرية قاهره مصر لا ۱۳۲۵ه ه ابوداؤد کتاب الصلوة باب قيام الليل مرقس باب ۶ آیت ) شه مسلم كتاب الجهاد والسير باب في غزوة حنين ه سیرت ابن هشام الجزء الاول صفحه ۱۴۷ مطبوعه مصر ۱۳۹۵هـ