خطبات محمود (جلد 14) — Page 117
خطبات محمود 114 سال ۱۹۳۳ء میلان شاعری کی طرف ہوتا ہے۔اگر وہ شعر کہنے کی طرف ذرا بھی توجہ کریں تو بہت اچھے شعر کہہ سکتے ہیں۔مگر بعض کا نثر کی طرف میلان ہوتا ہے وہ کتنا ہی زور لگائیں شعر ان سے نہیں بنتا۔اور اگر بنے گا بھی تو نہایت پھس پھسا۔پس اپنے اندر جو مادہ ہو اسی کو اللہ تعالیٰ کے راستہ میں ترقی دینے کی کوشش کرنی چاہیے۔اللہ تعالی ہماری جماعت کو توفیق عطا فرمائے کہ جو جذبات اس کے اندر رکھے گئے ہیں، ان سے وہ اعلیٰ اور مفید کام لے تاکہ ایک نیک اور دائم رہنے والا نقش دنیا میں باقی رہے جو ہمیشہ نیکی کی یاد دلاتا رہے اور خدا تعالی کے فضلوں کی بارش ہم پر برساتا رہے۔الفضل 11 - مئی ۱۹۳۳ء) له مسند احمد بن حنبل -جلد ۲ صفحه ۴۴۳ المكتب الاسلامي بيروت ۵۱۳۱۳ ت المائدة: ٦٦