خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 635 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 635

۶۳۵ 74 خاکساری مذہب کا ایک ضروری جزو ہے (فریم ۴۲۵۱ نمبر ۶۱۹۳۲ خطبات محمود تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اراده تو آج میرا زیادہ تفصیل سے کچھ بیان کرنے کا تھا لیکن چلتے وقت مجھے معلوم ہوا کہ میری گھڑی بہت غلط اور پیچھے تھی جس کی وجہ سے وقت کی شناخت مجھے نہیں ہو سکی۔اس لئے اختصار کے ساتھ میں دوستوں کو ایک ایسی ضرورت کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو مذہبی جماعتوں کے لئے نہایت ضروری اور اہم ہوتی ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ اخلاق کی درستی کے لئے جرات اور انکسار دونوں چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے۔مگر جرأت کا مفہوم لوگ بہت غلط لے لیتے ہیں اور اس کی وجہ سے خاکساری اور انکسار جو مذہب کا ایک ضروری جزو ہے ، نظر انداز ہو جاتا ہے۔بہت سے لوگ ہیں جو جرأت کا مفہوم یہ ہیں کہ دشمن کا مقابلہ کیا جائے اور اپنے مد مقابل کو زیر کر لیا جائے۔اس میں شبہ نہیں کہ جرات کے یہ بھی معنی ہیں لیکن اگر جرات کے یہی معنی ہوں تو اس کا مفہوم یہ ہو گا کہ لاکھوں آدمی دنیا سے ایسے گزر جاتے ہیں جنہیں جرات دکھانے کا کبھی موقع نہیں ملتا۔کیونکہ لاکھوں آدمی ایسے ہوں گے جن پر ان کا دشمن کبھی حملہ آور نہیں ہوا۔پس جرات کے یہ معنی کر کے ہم ایک نیک صفت کو محدود کر دیتے ہیں اور ایک خطرناک نقصان اس قسم کا مفہوم سمجھ لینے سے یہ پہنچتا ہے کہ ہزاروں مواقع جہاں ہمیں جرات دکھانی چاہئے ہم نظر انداز کر جاتے ہیں اور اس موقع پر اپنی ایک نیک صفت کے اظہار سے محروم رہتے ہیں۔جرات کے ہر گز یہ معنی نہیں کہ اگر دشمن ہم پر حملہ کرے تو ہم اس کا مقابلہ کریں اور نہ ہی جرات کے یہ معنی ہیں کہ ہم خود دشمن پر 41