خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 634 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 634

خطبات محمود سال میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں تمام فرائض کے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس ذمہ داری کے لحاظ سے جو ہم پر عائد ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ قربانی کی توفیق دے۔اور میں یہ شناخت عطا کرے کہ خدمت دین کر کے فخر و تعلی کے بجائے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کریں۔اور جماعت کو توفیق دے کہ وہ تقویٰ میں ترقی کر کے اس کے فضلوں کی وارث ہو۔(الفضل تیم دسمبر ۱۹۳۲ء) ا۔بخارى كتاب الوحى باب كيف كان بدء الوحى الى رسول الله صلى الله عليه وسلم