خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 156 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 156

۱۵۶ سال کہہ دینا چاہتا ہوں کہ گو میں نے ان کے نام کو چھپایا تھا مگر میں نے سنا ہے کہ پھر بھی بعضوں کو پتہ لگ گیا ہے اس وجہ سے ضروری ہے کہ اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دوں کہ انہوں نے میرا جواب پہنچتے ہی صفائی کے ساتھ مجھ سے معافی مانگ لی ہے اور میں نے بھی معاف کر دیا ہے۔خیر تو جب میرا خط ان کے خط کے جواب میں شائع ہوا تو ایسے ہی منافقوں میں سے ایک شخص برابر اس تلاش میں رہا کہ پتہ لگائے کہ یہ کون مولوی ہے جنہوں نے مجھے خط لکھا تھا اور آخر ایک دن ایڈیٹر الفضل سے کہنے لگا ہماری پارٹی میں سے تو کوئی ایسا شخص معلوم نہیں ہو تا۔گویا وہی بات کہہ دی جو ایک جولا ہے نے کسی تھی کہ گھری اندر اور میں باہر اور اس طرح تسلیم کر لیا کہ ان کی بھی ایک پارٹی ہے۔وہ بات بہت اہم تھی اور اگر چہ میں سمجھتا ہوں لکھنے والے غلط فہمی میں مبتلاء ہو گئے تھے مگر بہر حال وہ غلطی تھی اور بہت بڑی غلطی میں نے ان کی تردید کی مگروہ شخص کہنے لگا کہ ہمیں اپنی پارٹی میں سے تو کوئی شخص ایسا نظر نہیں آتا اور واقعی وہ اس پارٹی میں نہیں تھے صرف انہیں غلط فہمی ہوئی جس کی تردید ہو گئی۔تو دراصل منافقوں کے کلام سے بھی اندازہ لگانے والے لگا سکتے ہیں اور وہ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ لوگ مومن نہیں بلکہ منافق ہیں۔پچھلے دنوں جب لوکل کمیٹی کے پریذیڈنٹ کا انتخاب ہوا تو ایسے ہی شخصوں میں سے ایک نے ایک دکان پر کہا کہ ہم تو حکم پر چلتے ہیں جس طرف اشارہ ہو گیا ہم چل پڑے۔گویا اس کے کہنے کی غرض یہ تھی کہ پریذیڈنٹ کا انتخاب میرے اشارہ سے ہوا ہے حالانکہ مجھے علم ہی نہ تھا کہ پریذیڈنٹ کا اس وقت انتخاب ہونے والا ہے بعد میں مجھے پتہ لگا۔مگر غرض اس کی یہ تھی کہ وہ ظاہر کرے کہ گویا میں دھڑے بندی میں شامل تھا اور میری اعانت اور اشارہ سے انتخاب ہوا۔بظاہر یہ مخلصانہ فقرہ ہے کہ ہم تو ان کے پیچھے پیچھے چلتے ہیں جس طرف انہوں نے اشارہ کیا ہم چل دیئے مگر دراصل اس فقرہ میں نہایت شرارت بھری ہوئی ہے جس کا مطلب صاف طور پر یہ ہے کہ خلیفہ بھی ہے تعصب نہیں بلکہ وہ بھی دھڑے بندی کرتا ہے اور اشارہ کر دیتا ہے کہ فلاں کے حق میں رائے دینا۔اس قسم کے منافق قادیان میں بھی رہتے ہیں اور باہر بھی۔میں اپنی جماعت کو توجہ دلاتا ہوں افسروں کو بھی اور کارکنوں کو بھی کہ وہ اس قسم کے منافقوں کا خیال رکھیں اور جلد تران کا بھانڈا پھوڑ دیا کریں۔سلسلہ سے دشمنی ہوگی اگر ایسے لوگوں کا خیال نہ رکھا جائے اور ان کا مناسب انتظام نہ کیا جائے۔میں یقین رکھتا ہوں کہ ایسے لوگوں کو جماعت سے علیحدہ کر دینے سے سلسلہ کو کبھی نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ تم اگر ایک کو نکالو تو خدا اس کے بدلے ہزار آدمی سلسلہ میں