خطبات محمود (جلد 13) — Page 600
محمود سال ۱۹۳۳ء بیماری یا تکلیف ہوگی اس کے لئے دوزخ مال کا نقصان ہو گا تو اس کے لئے دوزخ غرض ہر دنیاوی نقصان در زخ کا سامان ہو گا۔لیکن جو شخص خدا کے لئے آپ ان چیزوں کی قربانی کے لئے تیار ہو گا اس کے لئے کوئی تکلیف نہیں۔اس کا مال ضائع ہو گا تو وہ یہی کہے گا خدا نے دیا تھا اسی نے لے لیا۔ورنہ میں تو خود اسے دینے کے لئے تیار تھا۔لڑکی یا لڑ کا فوت ہو گا کسی رشتہ دار کو تکلیف ہوگی۔غرض ہر دنیاوی نقصان پر اس کے منہ سے یہی نکلے گا۔اور وہ ہر آن جنت میں ہو گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کو مبارک احمد سے بہت محبت تھی۔جب مبارک احمد بیمار ہوا تو دوائی وغیرہ میں ہی پلایا کرتا تھا۔میں نے دیکھا کہ آخری وقت میں حضرت مولوی صاحب جو بڑے حوصلہ اور قومی دل کے انسان تھے اور سخت سے سخت گھبراہٹ کے موقعوں پر بھی گھبرایا نہیں کرتے تھے وہ بھی گھبرا گئے۔انہوں نے نبض پر ہاتھ رکھا تو چھوٹ چکی تھی۔انہوں نے کانپتی ہوئی آواز میں کہا حضور کستوری لائیے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام چابی لے کر قفل کھول ہی رہے تھے کہ مبارک فوت ہو گیا یہ دیکھ کر حضرت مولوی صاحب یکدم گر گئے۔میں نے دیکھا وہ سخت گھبراہٹ میں تھے۔انہیں زیادہ خیال یہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبارک احمد سے بہت محبت تھی۔اس کی وفات کی وجہ سے انہیں شدید صدمہ ہو گا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب یہ سنا کہ مبارک فوت ہو گیا ہے تو آپ کاغذ قلم دوات لے کر بیٹھ گئے اور چند خط لکھ کر دیئے کہ ڈاک میں ڈال دو۔ان خطوں میں مضمون یہ تھا کہ مبارک احمد فوت ہو گیا۔اللہ تعالی کی دین تھی اس نے لے لی۔رنج و فکر کی کوئی بات نہیں۔اللہ کی رضاء پر راضی رہنا چاہئے۔غرض دو سروں کو صبر کی تلقین کے خطوط اس وقت روانہ کئے اور یہاں کے لوگوں کو فرمایا بے شک مبارک احمد سے ہمیں بہت محبت تھی لیکن اس لئے ہمیں محبت تھی کہ ہمیں خیال تھا بعض الہامات اس کی ذات سے پورے ہونے والے ہیں۔غرض ایسے لوگوں کو کوئی تکلیف جسے دنیا تکلیف کہتی ہے کبھی ہوتی ہی نہیں۔پس دنیاوی نقصانات پر غمگین ہونا دنیا کی تکالیف پر دلگیر اور اندوہ گئیں ہو نا دنیا کی دوزخ ہے۔لیکن خدا کی رضا پر راضی رہنا دنیا کی تکالیف پر صبر کرنا خدا کی راہ میں جان و مال غرض کہ ہر چیز کی برضاء و رغبت قربانی کرنا دنیا کی جنت ہے۔یہ ایسی جنت ہے جو ہر شخص کے قبضہ میں ہے جو چاہے لے لے اور جو چاہے اسے رد کر کے اس دنیا اور اگلے جہان کی جنت سے محروم ہو جائے۔کیونکہ وہاں کی جنت کی ابتداء یہیں سے ہوتی ہے اور وہ جنت یہیں سے شروع ہو جاتی ہے۔اگلے جہان میں اسے وہی شخص حاصل کر سکے گا جو اسی دنیا میں