خطبات محمود (جلد 13) — Page 241
خطبات محمود سال ۱۹۳۱ء ہوں اور وہ میرا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔اِنَّ الَّذِيْنَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ و جو لوگ محمد مین کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں وہ دراصل خدا کے ہاتھ پر بیعت کرتے ہیں۔پس یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ جس شخص کو محمد ان کے ذریعے ہدایت حاصل ہوئی اسے آپ نے ہدایت دی بلکہ اسے در اصل خدا نے خود ہدایت دی کیونکہ آپ کا ہاتھ خدا کا ہاتھ ہے اور چونکہ خدا کا ہاتھ مادی ہاتھ نہیں اس لئے وہ اپنے بندوں میں سے کسی بندے کے ہاتھ کو اپنا ہاتھ ضرور قرار دیتا ہے۔اور چونکہ خدا کی زبان مادی زبان نہیں اس لئے وہ کسی بندے کی زبان کو اپنی زبان قرار دیتا ہے۔اور چونکہ اس کے پاؤں مادی پاؤں نہیں اس لئے وہ اپنے کسی بندے کے پاؤں کو اپنا پاؤں قرار دیتا ہے۔پس جب وہ بندے جن کے ہاتھ کو خدا اپنا ہاتھ جن کے پاؤں کو خدا اپنا پاؤں اور جن کی زبان کو خدا اپنی زبان قرار دیتا ہے کسی کی طرف دیکھتے ہیں تو وہ خود نہیں دیکھتے بلکہ خدا دیکھتا ہے۔اور جب وہ کسی کی طرف اپنا ہاتھ بڑھاتے ہیں تو دراصل خدا اس کی طرف اپنا ہاتھ بڑھا رہا ہوتا ہے۔کوئی نہیں کہہ سکتا کہ فلاں بندے کے ذریعے مجھے ہدایت دی بلکہ ہدایت دینے والا خدا ہی ہوتا ہے۔پس یہ خواہش جو انسان کے دل میں پیدا ہوتی ہے کہ میرا خدا مجھے مل جائے اگر اس کے نتیجہ میں وہ صحیح طور پر ان ہاتھوں کو پکڑے جو خدا کی طرف سے اس کی طرف بڑھتے ہیں اور اس زبان سے نکلی ہوئی باتوں کو مان لے جو خدا کے حکم کے ماتحت چلتی ہے تو یقیناوہ ہدایت حاصل کرلے اور خدا کو بھی پالے۔مگر بندہ بجائے اس کے کہ ان ہاتھوں کو پکڑلے اور اس زبان سے نکلی ہوئی باتوں کو مانے محض ایک حسرت اپنے دل میں پیدا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ کاش مجھے خدامل جائے۔ہر شخص جو خدا کو مانتا ہے اس کی زندگی کے حالات پر اگر نظر کی جائے بار ہا تو اس کے دل میں یہ خواہش اٹھتی معلوم ہوگی کہ کاش مجھے خدا مل جائے۔ہندو عیسائی، سکھ غرض کسی مذہب کا انسان ہو اگر اس کے تمام حالات زندگی کی ایک کتاب لکھی ہوئی ہو تو اس کے پڑھنے سے نظر آجائے کہ ہر ایسے شخص کے دل میں جو خدا کا ماننے والا ہو بسا اوقات یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ کاش مجھے خدامل جاتا۔مگر پھر کتنے لوگ ہیں جنہیں خدا مل جاتا ہے۔آخر تو خدا کو سارے ہی مل جائیں گے۔جیسے خدا تعالی فرماتا ہے فَادْخُلِي فِي عِبدِي وَادْخُلِي جَنَّتِنا جو میرے بندوں میں داخل ہو ا وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔اور جبکہ سب کو خدا نے اپنا بندہ ہی قرار دیا ہے تو آخر کار سب بندے جنت میں داخل ہو جائیں گے اور اس طرح انہیں خدا مل جائے گا۔مگر سوال یہ ہے کہ