خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 26 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 26

خطبات ۲۶ ہے بعد میں بہت مشکل سے ہوتا ہے۔اسی طرح دہریت کی رو مردوں میں پھیل رہی ہے اس کے متعلق تعلیم یافتہ لوگوں کو کوشش کرنی چاہئے۔میر افشاء ہے کہ ہستی باری تعالیٰ کے متعلق چھوٹے چھوٹے ٹریکٹ شائع کئے جائیں اس لئے دوستوں کو توجہ ولا تا ہوں خصوصاً کالجوں کے طلباء کو کہ اپنے اپنے ہاں اپنی انجمنیں بنا کر ایسے ٹریکٹ منگوا کر تقسیم کریں۔اور اگر ہم پورے زور سے کام کریں تو دہریت کا جوش تین چار ماہ میں ہی ٹھنڈ ایڑ سکتا ہے۔کیونکہ خدا تعالیٰ سے زیادہ نمایاں اور ثابت شدہ چیز اور کوئی نہیں۔لوگوں کو صرف دھوکا لگ جاتا ہے۔اور اگر چھ سات ماہ تک بھی ہم اس رو کا مقابلہ کریں تو اسے روک سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے جو دلائل ہمیں دیتے ہیں ان کے مقابلہ میں کون ٹھہر سکتا ہے۔پس تعلیم یافتہ اوگ اور خصوصا کالجوں کے طلباء اپنی اپنی جگہ پر تیار ہو کر اطلاع دیں کہ وہ ایسے ٹریکٹوں کی اشاعتوں میں کہاں تک حصہ لے سکتے ہیں۔میرا خیال ہے آٹھ صفحات کا ایک ٹریکٹ ۱۴۴۱۳ روپیہ ہزار تک چھپ سکے گا اور لاہور میں میں سمجھتا ہوں۔ڈیڑھ دو ہزار طلباء کالجوں میں ہوں گے۔گویا چوبیس پچیس روپیہ میں ماہوار ان میں ایک ٹریکٹ تقسیم کیا جا سکتا ہے اور چھ سات ماہ میں ہی اس کا نمایاں اثر ظاہر ہو سکتا ہے۔اسی طرح انگریزی میں بھی ایسے ٹریکٹ شائع کئے جائیں۔تامد راس ، کلکتہ، رنگون وغیرہ مقامات پر جہاں اردو نہیں کبھی جاتی انہیں تقسیم کیا جاسکے اور اس طرح اگر خدا تعالیٰ چاہے تو تھوڑے عرصہ میں ہی طلباء کے اندر ایک تغیری عظیم پیدا کیا جا سکتا ہے۔جس سے وہ اسلام کے لئے بہت مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالٰی ہمارے محدود ذرائع کے باوجود اپنے غیر محدود فضل سے ہم سے زیادہ سے زیادہ کام لے اور ہمیں اس مقصد میں کامیاب کرے جس کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں۔الفضل ۲۲ جنوری ۱۹۳۱ء) ال الانفال: ۳۴