خطبات محمود (جلد 13) — Page 15
خطبات محمود چاول زیادہ کھاتے ہیں کیا انہوں نے کبھی ناقص درجہ کے چاول خریدنے کی خواہش کی ہے یا انہوں نے قصاب کی دکان پر جا کر یہ کہا ہے کہ کل کا گوشت ہو تو دے دو اور اگر پرسوں کا ہو تو وہ اور بھی بہتر ہے اور اگر پندرہ میں یوم کا پڑا ہوا ہو جس میں کیڑے بھی پیدا ہو گئے ہوں تو وہ بہت ہی اچھا ہے۔وہ جس دن یہ طریق عمل اختیار کریں گے اس وقت میں موٹے حروف میں ان کے سوال کا یہ جواب لکھوا کر انہیں بھجوادوں گا کہ جائز ہے اور تم اپنا رستہ چھوڑ کر بھی ان کے پیچھے نماز پڑھا کرو۔لیکن جب وہ ایسی اشیاء کے متعلق بھی جن کا مزا ایک منٹ سے زیادہ قائم نہیں رہ سکتا جواز کو استعمال نہیں کرتے تو نماز جیسی چیز کے لئے وہ مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کیوں تڑواتے ہیں کہ امام وہ ہونا چاہئے جو اتقی ہو۔الفضل ۱۵ جنوری ۱۹۳۱ء) النحل : ۱۱۵ ل النساء : م البقرة : ١٨٨ رياض السنة باب فضائل الصحابة مسلم کتاب المساجد باب من احق بالامانة 3 ال عمران: ااا ك البقرة : ۱۹۵