خطبات محمود (جلد 13) — Page 93
خطرات محمود ۹۳ اگر اس طرح کوشش کی جائے تو وہ وقت آگیا ہے اور ایسے آثار پیدا ہو رہے ہیں کہ جماعت بہت جلد ترقی کر جائے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہماری جماعت کے تمام افراد کو خواہ وہ پڑھے لکھے ہوں یا نہ ہوں احمدیت کی تبلیغ کی توفیق عطا فرمائے۔حقیقی علم در اصل خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی آتا ہے۔دین کا علم محض کتابوں سے حاصل نہیں ہو سکتا جو لوگ خدا کی راہ میں کام کرنے کے لئے نکلتے ہیں اور مومن اور متقی بنتے ہیں خدا تعالٰی خود انہیں علم دیتا ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری جماعت کے پڑھے ہوئے اور ان پڑھنے سب لوگوں کو ایسا تقویٰ اور طہارت دے کہ ان کی زبان میں برکت ہو اور وہ عظیم الشان کام جس کے کرنے کے ہم بظاہر قابل نہیں ہیں اسے عمدگی کے ساتھ کر سکیں۔دل ایک شخص کا بھی بدلنا مشکل ہو تا ہے کُجا ساری دنیا کا دل بدلنا لیکن اگر اللہ تعالیٰ کا فضل شامل حال ہو تو ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ ہم پر اپنا خاص فضل کرے تاکہ ہم بھی اپنی زندگی میں اس ثمر اور پھل کو دیکھ لیں جو مقدر کیا گیا ہے۔الفضل ۱۲ مارچ ۱۹۳۱ء) ابراهیم ۲۵ ابراهیم ۲۶ الشعراء : ۲۱۵