خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 66 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 66

خطبات محمود ۶۶ سال اسی طرح باقی علوم و فنون میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ کو خد اتعالیٰ نے بہت برکت عطا کر رکھی تھی تھی کہ چلنے اور دوسرے جفا کشی کے کاموں میں بھی وہ بڑھے ہوئے تھے۔مولوی یار محمد صاحب ان پر خدا تعالیٰ رحم کرے آج کل ان کے دماغ میں نقص ہے وہ دو گھنٹے میں گورداسپور سے چل کر قادیان اور یہاں سے واپس گورداسپور پہنچ جاتے تھے بلکہ بعض دوستوں نے سنایا کہ بعض اوقات وہ مغرب کے وقت وہاں سے روانہ ہوئے ہیں اور پھر عشاء کی نماز میں جا شامل ہوئے۔گویا ہر رنگ میں کمال رکھنے والے آدمی آپ کو ملے ہوئے تھے اور اصل بات یہ ہے کہ جب انسان دین میں ترقی حاصل کر لیتا ہے تو اللہ تعالی اسے ایسی توفیق دے دیتا ہے کہ اگر وہ دنیا میں بھی بڑھنا چاہے تو بڑھ سکتا ہے۔پس دین و دنیا دونوں کے لئے ہمیں اپنے اندر رمضان کی کیفیت پیدا کرنی چاہئے۔ہمیں چاہئے آگے بڑھیں اور پھر دوسروں کو بھی بڑھائیں۔مومن کا کام یہی ہے کہ پہلے خود بڑھتا ہے اور پھر پیچھے والوں کو ساتھ ملاتا ہے پھر بڑھتا ہے اور پھر دوسروں کو بڑھاتا ہے حتی کہ اس مسابقت میں اس کی جان نکل جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے اسے سابق کا نام دیا جاتا ہے۔میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے دین اور دنیا کے حالات کو اس طرح بدل دے کہ اپنی آپ مثال ہوں دین میں بھی ترقی کرنے والے ہوں اور دنیا میں بھی آگے بڑھنے والے ہوں۔ہم بھی ایسے ہوں اور ہماری آئندہ نسلیں اور ان کی آئندہ نسلیں بھی ایسی ہوں یہاں تک کہ دنیا میں وہ کامل امن اور انصاف اور عدل قائم ہو جائے جو خداتعالی محمد رسول اللہ ا کے ذریعہ قائم کرنا چاہتا تھا اور دنیا یہ محسوس کرے کہ اسلام کا آئیڈیل اور نصب العین فرضی اور وہمی نہیں تھا بلکہ فی الواقع قائم ہونے والا تھا الفضل ۱۹- فروری ۱۹۳۱ء) بخاری کتاب الصوم باب فضل ليلة القدر طبری جلد ۳ صفحه ۲۱۹ مطبوعہ بیروت ۱۹۸۷ء لوقا باب ۱۸ آیت ۱۶ ۷ ابرٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء کہ ترمذی ابواب الزهد باب ماجاء في معصية النبي صلى الله عليه وسلم