خطبات محمود (جلد 13) — Page 616
1 خطبات محمود ۶۱۶ سال ۱۹۳۲ء مشاورت کے وقت زمینداروں کے نمائندے بھی موجود تھے لیکن پھر بھی انہیں شکایت ہے کہ یہ ان کے بے حد مصروفیت کے دن تھے۔اس لئے آئندہ کے لئے مشورہ سے ایسا دن مقرر کیا جائے گا جب زمیندار بھی فارغ ہوں کیونکہ ہمارے زمیندار تو پھر بھی قربانی کرلیں گے لیکن سننے والے نہیں کر سکتے۔پس فی الحال میں اس دن کی کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ سال میں دو دن تبلیغ کے لئے مقرر کئے جائیں۔اس سے جماعت میں سے بھی سستی دور ہو جائے گی اور جلسہ پر جس طرح سینکڑوں لوگ بیعت کرتے ہیں اور اگر ان کے بیوی بچوں کو شامل کر لیا جائے تو یہ تعداد ہزاروں تک پہنچ جاتی ہے۔اسی طرح کچھ عرصہ کے بعد ان دنوں کے نتائج بھی ایسے نکلنے لگ جائیں گے کہ یہ بھی ایام بیعت کہلانے لگیں گے۔اور ان میں جماعت میں کافی ترقی ہونے لگ جائے گی حتی کہ خدا کے فضل سے ہم ایسے مقام پر پہنچ جائیں گے کہ ہماری ہر ترقی ہماری طاقت میں نمایاں اضافہ کرنے والی ہوگی۔جیسے بچہ یوں تو ترقی کرتا ہی ہے لیکن اڑھائی تین سال کی عمر میں پہنچ کر اس میں نمایاں ترقی ہونے لگتی ہے اسی طرح ۱۱- ۱۲ سال کی عمر پر پہنچ کر اور ۱۹ ۲۰ سال کی عمر میں اور زیادہ نمایاں ترقی ہو جاتی ہے۔ہمارے لئے بھی نمایاں ترقی کے دن قریب آئے ہوئے ہیں اور میرے نزدیک ہمیں چاہئے کہ اس وقت کو ضائع نہ کریں بلکہ کوشش کر کے اللہ تعالٰی کے فریضہ یعنی تبلیغ کو ادا کر کے اس کے فضلوں کے وارث بنیں۔تا ان نعمتوں سے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے مخصوص کر رکھی ہیں ہم محروم نہ رہ جائیں۔الفضل ۲۷- اکتوبر ۱۹۳۲ء)