خطبات محمود (جلد 13) — Page 509
خطبات محمود ۵۰۹ سال ۱۹۳۲ء کیونکر ہو گیا۔جبکہ حقیقت ہے کہ نہ صرف کانگرس کی تحریک کمزور نہیں ہوئی بلکہ وہ پہلے سے مضبوط ہو گئی ہے۔کسی جماعت کی مضبوطی اس کی تنظیم پر منحصر ہوتی ہے اور کانگرس کی تنظیم اب پہلے سے بہت زیادہ ہے۔پہلے اگر صرف شہری لوگ منتظم تھے تو اب اندر ہی اندر دیہاتیوں کو بھی منظم کر رہے ہیں اور اگر آج نہیں تو کل گورنمنٹ کو محسوس ہو گا کہ کانگرس دبی نہیں بلکہ اور زیادہ قوت پکڑ گئی ہے۔پس یہ تیسرا خطرہ اور فتنہ ہے جو اس وقت ہمارے سامنے ہے۔ایک تو کانگرسیوں کا گر وہ ہے جو ایثار اور قربانی کا مادہ رکھنے کے باوجو د غلط راستے پر گامزن ہے۔دوسری خوشامدیوں کی جماعت ہے جو صحیح راستہ پر ہونے کے باوجود ملک سے غداری کر رہی ہے۔اور ایک خطرہ اس گورنمنٹ کی طرف سے ہے جسے خدا نے امن کا ذمہ دار قرار دیا ہے کہ وہ خیال کرتی ہے مانے اپنے آرڈی ننسوں کے زور سے اس تحریک کو کچل دیا اور اس بڑھتے ہوئے فتنے کو دبا دیا ہے۔حالانکہ چور کے لئے اگر ایک کھڑکی بند کر دی گئی تھی تو اب وہ دوسری کھڑکی کی راہ سے اندر داخل ہو گیا ہے۔حکومت نے کانگرس کے لئے ایک دروازے کو بند کر دیا اور خیال کر لیا کہ اب کانگریس اندر داخل نہیں ہو سکتی حالانکہ دوسرے دروازے کھلے ہیں اور وہ ان کے ذریعہ اندر داخل ہو رہی ہے۔میں نے دیکھا ہے ہر سال گورنمنٹ کے کچھ افسر کانگرسی ہو جاتے ہیں۔چنانچہ آج کل افسروں کا اکثر حصہ ایسا ہے جو کا نگری ہے۔اور وہ اپنے عہدوں اور رسوخ کے زور سے کانگرس کی مدد کر رہے ہیں۔مجسٹریٹ ، پولیس والے دفاتر کے کارکن غرض ہر محکمہ میں کانگرس کے حامی موجود ہیں۔اور اسی کا یہ نتیجہ ہے کہ گورنمنٹ کا کوئی راز ایسا نہیں ہو تا جو گانگرسیوں کو معلوم نہ ہو۔وارنٹ گرفتاری نکلتے ہیں تو ان کی تعمیل ہونے سے قبل ہی اطلاع ہو جاتی ہے کہ فلاں شخص کی گرفتاری کے لئے حکم نکل رہا ہے۔مجھے ایک شخص نے سنایا کہ جب پولیس والے اپنے زعم میں بے خبری کے عالم میں وارنٹ لے کر آرہے ہوتے ہیں تو ہم پہلے ہی ہار پہنا کر اس شخص کو بٹھا رکھتے ہیں جس کی گرفتاری کا وارنٹ ہوتا ہے تاکہ بتادیں کہ میں پہلے سے گرفتاری کا علم تھا۔ان حالات میں ہماری جماعت کی ذمہ داریاں بہت ہی بڑھ جاتی ہیں۔میں نصیحت کرتا ہوں کہ جس جس صوبہ میں اس قسم کے واقعات ہوں ان کا مقابلہ کیا جائے یعنی اس فتنہ انگیزی کی روح کا مقابلہ کیا جائے۔ورنہ ہمیں کسی کی ذات سے کوئی رنجش نہیں ہونی چاہئے۔میں نے کہا ہے کا نگری ملک کے لئے خدمات سرانجام