خطبات محمود (جلد 13) — Page 210
خطبات محمود سال ۱۹۳۱ء والدہ سے بڑے بھائی تھے اور جن کے متعلق حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی وفات کے بعد عام طور پر یہ خیال کیا جاتا تھا کہ ان کے لئے اب احمدیت میں داخل ہونا نا ممکن ہے احمدی ہو گئے۔ان کا احمدی ہونا ناممکن اس لئے کہا جاتا تھا کہ جس شخص نے اپنے باپ کے زمانہ میں بیعت نہ کی ہو اور پھر ایسے شخص کے زمانہ میں بھی بیعت نہ کی ہو جس کا ادب اور احترام اس کے دل میں موجود ہو اس کے متعلق یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ کسی وقت اپنے چھوٹے بھائی کے ہاتھ پر بیعت کرلے گا۔لیکن کتنا زبردست اور کتنی عظیم الشان طاقتوں اور قدرتوں والا وہ خدا ہے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام سے مدتوں پہلے فرما دیا تھا وَ لَا تُبَقِي لَكَ مِنَ الْمُجْزِيَاتِ ذِكْرًا یعنی ہم تیرے اوپر جو جو اعتراض کئے جاتے ہیں ان کا نشان بھی نہیں رہنے دیں گے بلکہ سب کو مٹادیں گے۔تین سال کے قریب ہوئے مرزا سلطان احمد صاحب شدید بیمار ہوئے۔قریباً ایسی ہی بیماری تھی۔نفخ تھا اور بخار بھی تھا۔میں ڈاکٹر صاحب سے ان کا علاج کرا تا تھا لیکن سب سے بڑی فکر جو مجھے ان کے متعلق تھی وہ یہ تھی کہ اگر یہ اسی حالت میں فوت ہو گئے تو مخالفوں کا اعتراض باقی رہ جائے گا۔اس میں شبہ نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کا نام اللہ تعالیٰ نے نوح بھی رکھا تھا اور اگر مرزا سلطان احمد صاحب ہدایت سے محروم رہتے تو ہم کہہ سکتے تھے جس طرح پہلے نوح کا بیٹا ہدایت سے محروم رہا اسی طرح دوسرے نوح کا بیٹا بھی آپ کے ساتھ شامل نہ ہوا۔مگر ساتھ ہی مجھے خیال آتا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے ہر نبی کی دوسری بعثت اس کی پہلی بعثت سے زیادہ شاندار ہوتی ہے۔آپ نے فرمایا پہلا آدم آیا اور اسے شیطان نے جنت سے نکال دیا مگر دو سرا آدم اس لئے آیا ہے تا انسانوں کو دوبارہ جنت میں دخل کرے۔پھر فرمایا پہلا مسیح آیا اور اسے دشمنوں نے دکھ دیا اور صلیب پر لٹکایا مگر یہ دوسرا مسیح اس لئے نہیں آیا کہ صلیب پر لٹکایا جائے بلکہ اس لئے آیا ہے تاوہ صلیب کو توڑے اور اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔پس خدا تعالیٰ کے اس رحیمانہ سلوک کو دیکھتے ہوئے خیال آتا تھا کہ باوجودیکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام اللہ تعالیٰ نے نوح رکھا ہے پھر بھی آپ سے وہ سلوک ہو گا جو پہلے نوح سے بڑھ کر ہو۔چنانچہ اللہ تعالی نے ایک طرف جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام نوح رکھا تو دوسری طرف آپ کے بیٹے کو ہدایت سے محروم کر دیا نا بتائے کہ یہ نوح کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے ہے۔مگر پھر اس بیٹے کو ہدایت نصیب کی تا ظاہر کر دے کہ پہلا نوح آیا اور اس