خطبات محمود (جلد 13) — Page 134
خطبات محمود سال ۱۹۳۱ء میں مٹھاس بڑھ جاتی ہے پھر کیا وجہ ہے کہ ہمیں نشان تو پہلے نبیوں سے ہزاروں گنا بڑھ کر دکھلائے جائیں مگر ہم ایمان میں پہلوں سے نہ بڑھیں۔پس ہم پہلی امتوں سے ہزاروں درجہ اپنے ایمان میں بڑھ سکتے ہیں کیونکہ اس زمانہ کے نبی کو رسول کریم ان کی غلامی میں خدا نے وہ نشانات دیئے ہیں جو پہلے نبیوں سے ہزاروں درجہ زیادہ ہیں۔پس ضروری ہے کہ ہم پہلوں سے ہزاروں درجہ بڑھ کر اپنے اندر ایمان پیدا کریں تا اس کے نتیجہ میں ہم خدا کے فضل سے بھی پہلوں سے ہزاروں درجے بڑھ کر مستفیض ہوں۔ہمارا فرض ہے ہم مادیت کو ترک کریں ، روحانیت کو اپنے اندر پیدا کریں اور اس عہد کو یاد رکھیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ کیا کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گے۔اه سیرت ابن ہشام عربی جلد ۲ صفحه ۲۷۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء ل بخاری کتاب المغازی باب قتل ابى جهل الفضل ۱۹ اپریل ۱۹۳۱ء) ترمذی ابواب فضائل الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم باب ما جاء في الثبات عند القتال ۴ سیرت ابن ہشام عربی جلد ۴ صفحه ۸۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء