خطبات محمود (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 133 of 686

خطبات محمود (جلد 13) — Page 133

خطبات محمود سال ۱۹۳۱ء اللہ تعالیٰ کی نصرت اور اس کا فضل بھی نازل ہو گا۔پس اپنے اندر ایمان پیدا کرد - عرفان پیدا کرو اور خدا پر توکل پیدا کرو۔اگر خدا پر ایمان اور توکل پیدا کر لو گے تو دنیا کی حکومتیں بھی تمہارے مقابل پر کچھ چیز نہیں۔بندوقیں، تو ہیں، تلواریں ، گھوڑے اور سواریاں یہ کیا چیز ہیں ؟ خدا کی مخلوق ہی تو ہیں۔وہ خدا جو تو پوں کو چلانے کا قانون پاس کر سکتا ہے وہ انہیں تو پوں کو بند بھی کر سکتا ہے۔تیرھویں صدی کے مجدد نے پشاور پر جس وقت حملہ کیا تو انہوں نے کہا ہمارے پاس چونکہ تو ہیں نہیں ہیں اور دشمن کے پاس ہیں اس لئے ہمیں یک دم توپ خانے پر حملہ کر دینا چاہئے۔چنانچہ انہوں نے ایسا ہی کیا۔پانچ سو سوار اس غرض کے لئے تیار ہوئے اور انہوں نے توپ خانے پر حملہ کر دیا۔اور انہیں تو پیچیوں کو مجبور کر کے ان سے دشمنوں پر تو ہیں چلوائیں۔تو مومن کا سب سے بڑا ہتھیار اس کا ایمان اور یقین ہے۔وہ کہتا ہے اگر میں مر بھی گیا تو جس وقت میری آنکھ بند ہوگی اللہ تعالیٰ کے نئے فضلوں کا دروازہ میرے لئے کھل جائے گا۔پس مومن تو کبھی بھی موت سے نہیں ڈر سکتا۔اور وہ جو موت سے نہیں ڈرتا وہ مغلوب بھی نہیں ہو سکتا۔صرف ایک چیز ہے جس سے دنیا زیادہ ڈرتی ہے اور کوئی اس سے بچ نہیں سکتا اور وہ موت ہے۔تمام ذلتیں ، تمام رسوائیاں اور تمام ناکامیاں محض موت کے ڈر سے آتی ہیں۔یہی چیز ہے جس کا خوف جتنا زیادہ دور کیا جائے اتنا ہی زیادہ مفید ہوتا ہے۔مومن تو موت کو فتح کرنے کے لئے آیا ہے نہ کہ موت سے مغلوب ہونے کے لئے اور وہ خدا ہے یہ وعدہ لے کر آیا ہے کہ اس کے لئے ایسی راہ کھول دی جائے گی جس کے بعد اس پر کوئی موت واقع نہیں ہو سکتی۔پس دنیا میں جو چیز خطرناک سمجھی جاتی ہے وہ موت کا خیال ہے۔جس پر موت غالب آجاتی ہے وہ ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے اس لئے موت کا ڈر اپنے دلوں پر کبھی غالب نہ آنے دو بلکہ موت کو فتح کرو اور یا درکھو کہ جو خدا کے لئے قربانی کرنے والے ہوں وہ ہمیشہ کی زندگی پاتے ہیں۔پس میں جماعت کے احباب کو نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے ایمان اور یقین کو مضبوط کریں۔ہم سے زیادہ اس بات کا کون اہل ہے کہ اس کا ایمان مضبوط ہو۔ہمارے لئے تو خدا تعالیٰ نے اتنی کثرت سے نشانات نازل فرمائے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں اگر وہ نشان ہزار نبیوں پر بھی تقسیم کئے جائیں تو ان کی نبوت بھی ثابت ہو سکتی ہے۔جب خدا نے اتنی کثرت سے نشانات دکھائے ہیں تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اپنا ایمان بھی پہلوں سے ہزار گنا بڑھ کر رکھیں۔اگر ہم کسی چیز میں زیادہ نمک ڈالیں تو وہ نمکین ہو جاتی ہے۔یا زیادہ میٹھا ڈالیں تو اس