خطبات محمود (جلد 13) — Page 54
خطبات محمود ۵۴ 7) دین اور دنیا دونوں کے لئے رمضان کی کیفیت پیدا کرو فرموده ۱۳- فروری ۱۹۳۱ء) سال ۱۹۳۱ تشهد تعوز اور سورۃ فاتحہ کے بعد فرمایا :- آج کا دن اس لحاظ سے بھی مبارک ہے کہ جمعہ کا دن ہے جو مسلمانوں کی عید ہے اور اس لحاظ سے بھی مبارک ہے کہ رمضان کے ان ایام میں آیا ہے جن میں خدا تعالیٰ اپنے بندے کے زیادہ قریب ہو جاتا ہے اور پھر اس لحاظ سے بھی مبارک ہے کہ رمضان کے اس آخری عشرہ میں آیا ہے جس میں رسول کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ ایک خاص وقت قبولیت دعا کا ایسا آتا ہے جس میں خدا تعالیٰ کی برکات نازل ہوتی ہیں۔پھر ہمارے لئے تو اس لحاظ سے بھی مبارک ہے کہ ہمیں اس دن اس مقام پر جمع ہونے اور عبادت کرنے کا موقع ملا ہے جسے خدا تعالیٰ نے اپنی رضا کے لئے مخصوص کر دیا ہے۔اور جب ہم یہ بات دیکھیں کہ وہ مسجد جس کے بڑھاتے وقت بعض لوگ خیال کرتے تھے کہ اس قدر نمازی کہاں سے آئیں گے آج اس میں نماز پڑھنا تو کجا سب کے بیٹھنے کے لئے بھی جگہ نہیں تو یہ حالت دیکھ کر ہمارے دل خدا تعالیٰ کے افضال اور احسانات کی وجہ سے شکر و امتنان کے جذبات سے پر ہو جاتے ہیں۔آج سے پورے چالیس سال قبل جو جماعت کی بلوغت کا زمانہ ہے یعنی ۱۸۹۱ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی مسیحیت کے متعلق کتابیں شائع کرنی شروع کیں اور اب ۱۹۳۱ ء ہے گویا آج ہماری جماعت کی عمر بلوغت کو پہنچ رہی ہے۔بلوغت روحانیہ کے لئے چالیس سال کا عرصہ مقرر ہوتا ہے جو اب پورا ہوتا ہے۔آج سے چالیس سال قبل ایک شخص نے جو مولوی کہلاتا تھا جس کی نظر باوجود دعوی علم کے ہمیشہ نیچے کی طرف رہتی تھی اور جو خداتو اب کی طرف نہیں دیکھ سکتا تھا۔اس نے ایک دوسرے شخص کی نسبت جس