خطبات محمود (جلد 13) — Page 149
خطبات محمود ۱۴۹ سال ۱۹۳۱ء فضیلت والی بنانے کا موجب ہو جائیں۔پہاڑ دنیا کے قیام کا باعث ہوتے ہیں اسی لحاظ سے انبیاء کو بھی پہاڑ قرار دیا گیا ہے اور جبال سے مراد علماء دین بھی لئے جاتے ہیں۔سو پہاڑوں کو انبیاء اور علماء کے ساتھ نسبت ہے اس باطنی نسبت کے ساتھ اب پہاڑوں کو الٹی سلسلوں کے ساتھ ایک نسبت ظاہری بھی ہو گئی ہے۔اب ہمارا تمدن اس طرح کا ہو گیا ہے کہ ہندوستان کی آبادی کا معتدبہ حصہ اور اعلیٰ طبقہ پہاڑوں پر گرمیوں میں جمع ہو جاتا ہے۔اگر ایسے مختلف پہاڑی مقامات پر ہماری جماعتیں مضبوط ہو جائیں تو پھر ہم سارے ہندوستان کے چیدہ لوگوں میں تبلیغ کر سکتے ہیں۔سارے بنگال میں دورہ کرنا ہمارے لئے مشکل ہے لیکن دارجلنگ میں سارے بنگال کے چیدہ لوگوں کو تبلیغ کی جاسکتی ہے۔شملہ مری ، ڈلہوزی میں جماعتیں مضبوط ہونے سے سارے صوبہ پنجاب میں تبلیغ ہو سکتی ہے۔اسی طرح اگر کشمیر میں تبلیغ کا انتظام مضبوط ہو جائے تو چونکہ وہاں تمام ہندوستان کے لوگ جاتے ہیں اس لئے کشمیر کے ذریعہ تمام ہندوستان میں تبلیغ ہو سکتی ہے۔الغرض چند ایک پہاڑوں پر جماعتوں کے مضبوط ہو جانے سے سارے ہندوستان میں تبلیغ کے راستے ہمارے لئے کھل سکتے ہیں۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ ہمارے یہاں کے دوستوں کے اخلاص میں ترقی دے۔اگر یہاں کسی کو تاہی یا غفلت کی وجہ سے پہلے تبلیغ مؤثر طور پر نہیں ہوتی تو اللہ تعالٰی موانع کو دور فرما دے۔اسی طرح دوسرے ایسے مقامات میں اللہ تعالی سامان مہیا فرمائے جہاں تبلیغ کسی صوبہ یا ملک کے لئے موثر ہو سکتی ہے۔ا بخاری کتاب الحج باب ذات عرق لاهل العراق مسلم کتاب الحج باب فضل الصلوة بمسجدى مكة والمدينة الفضل ۵ - مئی ۱۹۳۱ء)