خطبات محمود (جلد 13) — Page 104
خطبات محمود ۱۰۴ سال ۱۹۳۱ء گواہ بنایا جا سکتا ہے۔پس اگر اس امر کی اجازت دے دی جائے تو ایسا دروازہ کھل جاتا ہے جس سے سلسلہ کا تمام کام تباہ ہو جاتا ہے۔اور پھر ایسی گواہی کے لئے بلانا جس میں کسی قسم کا فائدہ نہ ہو وہ اور بھی زیادہ نہ صرف نقصان پہنچانے والا اور سلسلہ کے نظام کو درہم برہم کر دینے والا ہے بلکہ ادب اور احترام کے بھی بالکل خلاف ہے۔میں نے پچھلے دنوں لوگوں کے نکاح پڑھنے بند کر دیتے تھے اور یہ اس لئے کہ اس وقت کسی نے میرا نام گواہی میں لکھا دیا تھا۔اس کے بعد سے میں صرف ایسے ہی نکاحوں کا اعلان کیا کرتا ہوں جن کے متعلق مجھے یقین ہو جائے کہ یہ عورت ایسی ہی ہے کہ خواہ اسے ساری عمر اپنے ماں باپ کے گھر بیٹھنا پڑے یہ کوئی مقدمہ نہیں کرے گی اور یہ مرد ایسا ہے خواہ اسے کتنا ہی نقصان اٹھانا پڑے مجھے عدالت میں بطور گواہ پیش نہیں کرے گا۔پس میں اس وقت سے سوائے ایسے مردوں اور عورتوں کے اور کسی کا نکاح نہیں پڑھایا کرتا مگر آج مجھے اطلاع ملی ہے کہ ایک مقدمہ میں میری گواہی رکھی گئی ہے۔اس کے متعلق سوائے شرارت اور منصوبہ بازی کے اور کوئی وجہ ذہن میں نہیں آسکتی۔میری گواہی اس میں صرف اتنی ہے کہ ایک عورت نے مجھے لکھا کہ میرے معاملہ میں افسران متعلقہ توجہ نہیں کرتے میں نے اس پر لکھ دیا کہ توجہ کریں۔پس اصل بات جو مجھ سے تعلق رکھتی ہے صرف اتنی ہے نہ مجھے معلوم ہے کہ کوئی وصیت کی گئی تھی یا نہیں نہ مجھے کوئی اور واقعات معلوم ہیں۔میں صرف اس بات کا مجرم ہوں کہ میں نے ایک عورت کی شکایت سن کر افسران متعلقہ کو توجہ دلائی۔کیا کوئی عظمند بھی سمجھ سکتا ہے کہ اس کے ساتھ مقدمے کا کوئی تعلق ہے؟ ان حالات کو دیکھتے ہوئے خلفاء کے لئے اب روہی صورتیں باقی رہ جاتی ہیں۔یا تو وہ کسی کی مظلومیت کی طرف قطعاً کوئی توجہ نہ کیا کریں کیونکہ انہوں نے جب کسی معاملہ کے متعلق لکھا کہ اس پر توجہ کی جائے تو دوسرے انہیں گواہ بنالیں گے یا پھر یہ صورت ہے کہ ایسے شریر آدمیوں کو قرار واقعی سزادی جائے۔پہلی بات پر تو کبھی عمل نہیں کیا جاسکتا کیونکہ خلافت کے معنے ہی یہ ہیں کہ لوگوں کے حقوق کا خیال رکھا جائے اور زیر دست کو زبر دست کے ظلم سے بچایا جائے اور اس امر کو نظر انداز کر دینے کے معنے یہ ہوں گے کہ خلافت کو ہی باطل قرار دیا جائے۔البتہ دوسری بات پر عمل کیا جا سکتا ہے اور وہ یہی ہے کہ ایسے شخص کو جماعت سے نکال دینے کا اعلان کر دیا۔جائے۔جماعت کے معنے یہ ہیں کہ ہم لوگ متفق ہو کر ایک اقرار کرتے ہیں اور وہ یہ کہ ہم نظام سلسلہ کی مضبوطی کے لئے مل کر کوشش کرتے رہیں گے لیکن وہ جو نظام سلسلہ کو توڑتا ہے ہم ہر