خطبات محمود (جلد 12) — Page 52
خطبات محمود ۵۲ سال ۱۹۲۹ء برکت کے لئے اور انسان کو خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرانے کی غرض سے لیکن جو نماز خدا کے لئے نہ پڑھی جائے بلکہ اس لئے پڑھی جائے کہ لوگ نمازی کہیں تو وہ خدا تعالیٰ سے اور بھی دور پھینک دیتی ہے۔رسول کریم اللہ نے فرمایا ہے بعض نمازیں انسان کو شیطان سے مشابہ کر دیتی ہیں۔جیسے اس وقت کی نماز جب سورج نکل رہا ہو یا سورج ڈوب رہا ہو یا سر پر ہو تے تو یہ کیسی اچھی چیز ہے لیکن اس کے بے موقع پڑھنے والے کو بھی رسول کریم ﷺ نے شیطان کہا ہے۔اسی طرح روزہ بھی کیسی اچھی عبادت ہے لیکن رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے عید کے دن روزہ رکھنے والا شیطان ہے اور بعض بزرگوں نے لکھا ہے جو مسافر روزہ رکھے وہ گنہگار ہے۔بعض نے لکھا ہے اگر رکھ لے تو وہ نفلی روزہ ہو گا فرض اس کو پھر رکھنا پڑے گا۔مثلاً ایک شخص دس دن سفر پر رہا اور روزے بھی رکھتا رہا تو اس کے یہ روزے نکلی ہوں گے فرضی اسے پھر رکھنے پڑیں گے۔لیکن بعض نے لکھا ہے اگر سفر پر ہوتے ہوئے روزہ رکھے گا تو گنہگار ہوگا۔اب دیکھو ایسے بزرگوں کی رائے کے مطابق روزہ بھی انسان کو قابل گرفت اور گنہگار بنا دیتا ہے۔اسی طرح حج ہے۔یہ بعض شرائط کے لحاظ سے جائز ہے اور بعض کے لحاظ سے نا جائز۔مثلاً اگر جہاد ہو رہا ہے اور کوئی شخص کہے میں حج کو جاتا ہوں تو وہ گنہگار ہوگا۔جب اسلام خطرہ میں ہو تو حج کیسا ؟ اس وقت یہی فرض ہے کہ جہاد کیا جائے۔غرض ہر عبادت کے لئے موقع ہوتا ہے اور عبادت کا غلط استعمال بھی ہلاکت کا باعث ہو جاتا ہے۔ایک شخص نے رسول کریم ہے سے عرض کیا۔میں اپنے میں اتنی طاقت پاتا ہوں کہ ہر روز روزہ رکھ سکوں۔آپ نے فرمایا تمہیں معلوم ہے ایسا کرنے والے کے لئے اللہ تعالیٰ نے کیا سزا رکھی ہے۔ایسا کرنے والا دوزخ کے سب سے نچلے درجہ میں ہوگا۔کے ظاہرا تو معلوم ہوتا ہے کہ جب ایک ماہ کے روزے رکھنا اس قدر قرب الہی کا موجب ہے تو ساری عمر کے روزے کتنے عظیم اجر کا موجب ہونگے۔مگر نہیں۔یہ بجائے قُرب الہی کے خدا سے دور پھینک دیتے ہیں۔پس کسی چیز کے صحیح استعمال سے ہی فائدہ ہو سکتا ہے اور بہتر سے بہتر چیز کا غلط استعمال بھی بجائے فائدہ کے نقصان رساں ہوتا ہے۔اب دیکھو بانس کی لکڑی ہے اگر خدا تعالی بانس پیدا نہ کرتا تو میں سمجھتا ہوں کم از کم علاقہ بیٹ ( دریا کے قریب کا علاقہ ) کے رہنے والوں کا گزارہ سخت مشکل ہوتا۔لیکن اگر ایک شخص بانس کا لٹھ مار کر دوسرے کا سر پھوڑ دے اور کوئی کہہ دے دیکھو خدا نے یہ کیسی ممنز چیز پیدا کر دی ہے جس سے سر