خطبات محمود (جلد 12) — Page 195
خطبات محمود ۱۹۵ سال ۱۹۲۹ء چاہئے کہ جو شخص اپنے آپ کو بیت اللہ کہتا ہے۔وہ بیت اللہ کی بہت بڑی عزت اور تکریم دل میں رکھتا ہے نہ یہ کہ اس کے دل میں بیت اللہ کی عظمت نہیں ہے۔اسی طرح نادانوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اعتراض کیا کہ آپ نے حضرت مسیح علیہ السلام کو گالیاں دی ہیں۔لیکن اتنا نہیں سوچتے جو شخص اپنے آپ کو مسیح کہتا ہے وہ مسیح کو گالیاں کیسے دے سکتا ہے۔پس جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک طرف یہ فرماتے ہیں کہ میں دنیا پر نیکی اور تقدیس کا نمونہ ہوں اور دوسری طرف اپنے آپ کو حجرِ اسود بَيْتُ الله یا سچ کہتے ہیں تو اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ ان سے اپنے آپ کو تشبیہہ دے کر اپنی برکات کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔مثلاً جب کوئی کہے کہ میں رستم ہوں تو اس کے یہی معنی ہوں گے کہ وہ رستم کی بہادری کا قائل ہے۔یا کوئی اپنے آپ کو حاتم طائی بتائے تو اس کا یہی مطلب ہوگا کہ وہ حاتم طائی کی سخاوت کا معترف ہے۔تو نادانوں اور حقیقت نہ سمجھنے والوں نے اعتراض کیا حالانکہ سمجھ لینا چاہئے تھا کہ آپ کے دل میں ان چیزوں کی بہت عزت ہے وگر نہ اپنے آپ کو ان سے کبھی تشبیہہ نہ دیتے۔غرض سالانہ جلسہ خدا تعالیٰ کا نشان ہے اور خدا کی طرف سے ہمارے سلسلہ کی ترقی کے سامانوں میں سے ایک سامان ہے۔جس کی ایک دلیل تو یہ ہے کہ جو غیر احمدی دوست جلسہ پر آتے ہیں ان میں سے اکثر بیعت کر کے ہی واپس جاتے ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جلسہ سے کچھ ایسی برکات وابستہ ہیں کہ جو لوگ اسے دیکھتے ہیں وہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔پس ایسی مفید تحریک کے متعلق ایسی غلطی اور غفلت نہایت ہی افسوس کا موجب ہے اس لئے میں نے اپنے ارادہ کو بدل کر چاہا کہ اس تحریک کا ثواب میں خود ہی حاصل کروں۔جو لوگ یہاں رہتے ہیں وہ اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ قحط سالی طغیانی اور دیگر آسمانی بلاؤں کے باعث جماعت کی مالی حالت کمزور ہے اور اس وقت قریباً باون ہزار کے پل واجب الاداء ہیں۔تین تین ماہ کی تنخواہیں بعض کارکنوں کو ابھی تک نہیں ملیں۔مجھے ان محکموں پر سخت افسوس ہے جنہوں نے جماعت کو اس حالت سے آگاہ نہیں کیا۔انہیں چاہئے تھا اخباروں میں اس کے متعلق تحریک کرتے اور اگر وہ کوشش کرتے تو مجھے یقین ہے کہ جماعت میں ایسے مخلصین موجود ہیں جو ضرور آگے آتے اور اس حالت کو بدلنے کی کوشش کرتے۔لیکن سستی کارکنوں کی ہے جنہوں نے اس طرف جماعت کو متوجہ نہیں کیا۔شاید وہ دشمنوں کے اس پرو پیگنڈا