خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 486 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 486

خطبات محمود ۴۸۶ سال ۱۹۳۰ء سکتا ہو تو چھوٹی نیکی کرنے سے اسے رکنا نہیں چاہئے۔کسی نہ کسی وقت اللہ تعالیٰ کا نام لینا اچھا ہوگا بہ نسبت اس کے کہ بالکل اللہ تعالیٰ کا نام نہ لے۔مؤمن کا کام ہوتا ہے کہ معمولی سے معمولی نیکی بھی حاصل کرے بشرطیکہ بڑی نیکی کے راستے میں روک نہ ہو۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے اگر دو آدمی بھی ہوں تو نماز کے لئے اذان دے لیں کے کیونکہ اگر اور کوئی اس سے فائدہ نہ اُٹھائے گا تو یہ دونوں ہی فائدہ اُٹھائیں گے اور ان کے دل پر ہی اذان اپنا اثر کرے گی۔الفضل ۱۸ ستمبر ۱۹۳۰ء) بخارى كتاب الاذان باب الرخصة فى المطر والعلة ان يصلى في رحله بخاری کتاب الاذان باب انما جعل الامام ليؤتم به بخاری کتاب الاذان باب اثنان فما فوقهما جماعة