خطبات محمود (جلد 12) — Page 250
خطرات محمود ۲۵۰ سال ۱۹۳۰ کر دینے میں نہیں بلکہ اس کے نتائج سے معلوم ہوسکتی ہے۔اور گوا بھی جلسہ سالانہ کو گذرے نو دس دان ہی ہوئے ہیں اور بہت سے احباب کو یہاں سے گئے ابھی ہفتہ بھی نہیں ہوا اور عموماً ان دنوں میں جماعت کے لوگوں میں کام کرنے کی روح تو اگر چہ ہوتی ہے لیکن نتائج کم نکلا کرتے ہیں کیونکہ یہاں سے جا کر گھروں میں چکنے کے لئے بھی کچھ وقت چاہئے۔اس کے بعد وہ اپنے نیک ارادوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کچھ عرصہ تک اس جوش سے کام کرتے ہیں جو یہاں سے تازہ تازہ لے کر جاتے ہیں مگر اپریل کے بعد جا کر پھر جماعت میں سستی شروع ہو جاتی ہے اور اکتو بر تک گویا ایک نیند طاری رہتی ہے۔اس کے بعد اس خیال سے کہ جلسہ کے دن قریب ہیں اور وہاں جانا ہے کچھ کام کرنا چاہئے پھر کام شروع کر دیتے ہیں لیکن اس دفعہ میں دیکھتا ہوں ابتداء میں ہی جماعت نے زیادہ ہمت سے کام شروع کیا ہے۔جلسہ کے بعد پہلا ہفتہ جو عام طور پر سنکنے اور آرام لینے کا ہوتا ہے اس میں مختلف جماعتوں نے تبلیغ ، درس و تدریس اور تنظیم کی طرف توجہ شروع کر دی ہے اور خطوط سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ نہایت سرگرمی سے کام کرنے کا ارا دور رکھتے ہیں۔آگے اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے ان کا یہ جوش کتنے عرصہ تک قائم رہے گا۔سارا سال یا اپریل تک یا ہمیشہ کے لئے قائم رہتا ہے۔پھر اس کے نتائج کا بھی اللہ تعالیٰ ہی کو علم ہے۔مگر بہر حال یہ ایک نیک تغیر نظر آ رہا ہے اور میں جہاں اس امر پر خوشی کا اظہار اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے میری باتوں میں اثر پیدا کیا اور وہ لونوں کے قلوب میں تغیر پیدا کرنے کا موجب ہوئیں وہاں ان جماعتوں کو خصوصیت سے جنہوں نے ان کاموں کی طرف ابھی توجہ نہیں کی متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔بعض دوستوں نے نہایت اخلاص سے کام شروع کیا ہے اور جماعتوں میں ایک خاص رنگ کی بیداری پیدا ہو رہی ہے۔اور جلسہ کے بعد پندرہ میں دن کا وقفہ جس میں عام طور پر بیعت کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے کیونکہ جو لوگ احمدیت میں داخل ہونے کو تیار ہوتے ہیں وہ جلسہ پر بیعت کر لیتے ہیں اور باقی تبلیغ کے محتاج ہوتے ہیں۔مگر اب کے اس وقفہ میں جماعتیں کام کرتی ہوئی نظر آتی ہیں اور مختلف درجہ کے لوگوں میں محنت سے تبلیغ کا کام ہو رہا ہے اور اس کے نتائج نکل رہے ہیں۔لیکن جنہوں نے ابھی تک اس طرف توجہ نہیں کی خصوصا قادیان کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ بھی تبلیغی کام شروع کریں۔قادیان میں مختلف اوقات میں اس قسم