خطبات محمود (جلد 12) — Page 132
خطبات محمود سال ۱۹۲۹ء گویا وہ اپنے آپ کو آگے کھڑا کرتا ہے اور باقیوں کو اپنے ساتھ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسی قسم کے چالیس مومنوں کی خواہش رکھتے تھے کہ اگر ہماری جماعت میں پیدا ہو جائیں تو پھر تمام دنیا کا فتح کرنا آسان ہو جاتا ہے اور یہ ایمان بجز خدا کے برگزیدہ کے اور کوئی پیدا نہیں کر سکتا جنہیں خدا تعالیٰ خود انتخاب کر کے دنیا میں مبعوث فرماتا ہے۔یہ لوگ آگ کا حکم رکھتے ہیں جو خس و خاشاک کو جلا دیتی ہے جب ان کا ظہور دنیا میں ہوتا ہے تو ان کے ذریعہ ضلالت و گمراہی کے سب پردے چاک ہو جاتے ہیں اور ان کا متبع ایک کامل ایمان حاصل کر کے خدا کی طرف جھکتا ہے۔اگر ایسا ایمان نصیب ہو تو یہی کامیابی کی راہ ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو توفیق دے کہ ہم ایسا ایمان حاصل کریں۔آمین مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۹۱ الانفال : ۲۵ مجاني الادب في حدائق العرب جو ۲ صفحه ۱۶۴ الفضل ۲۳۔جولائی ۱۹۲۹ء) الفاتحة: ۵