خطبات محمود (جلد 12) — Page 230
خطبات محمود ۲۳۰ سال ۱۹۲۹ اسی کے مطابق اس کے متعلق اپنے ذہن میں اچھے یا بُرے اندازے کر لیتے ہیں۔جس طرح کھیتیوں میں سے کسی کھیتی کے بیج کا نام لیتے ہی ایک زمیندار یا با غبان کے دل میں اس کے متعلق تمام باتیں پھر جاتی ہیں اور وہ فورا سمجھ لیتا ہے کہ یہ پیج فلاں موسم میں بویا جاتا ہے اس طرح اس کی غور پرداخت کی جاتی ہے فلاں موقع پر پانی دیا جاتا ہے۔ہم جس وقت گیہوں یا خربوزہ کا نام لیتے ہیں تو ایک زمیندار کے ذہن میں فوراً اس کی مختلف حالتیں پھر جاتی ہیں۔اسی طرح دل کا لفظ سن کر اس کی مختلف کیفیتیں لوگ ذہن میں لے آتے ہیں۔مثلا یہ کہ دل پر فلاں بات کا اثر ہوتا ہے یا دل کے لئے فلاں بات اچھی یا فلاں بات بُری ہے۔حالانکہ دل کی مثال نیج کی نہیں بلکہ زمین کی ہے اور بیچ کا تعلق زمین سے نہیں ہوتا بلکہ موسم سے ہوتا ہے۔یہ نہیں ہو سکتا کہ کسی زمین میں ایک بیج خواہ کسی وقت اور کسی موسم میں بو دیا جائے وہ آگ آئے گا۔زمین میں بیج وہی اُگتا ہے جو خاص موسم میں جو اس پیج کے لئے مخصوص ہے بویا جائے۔زمین سے اس کا تعلق نہیں ہوتا۔ہاں میدانی یا پہاڑی زمین میں یہ فرق ہوتا ہے کہ میدان میں جو فصلیں سردیوں میں ہوتی ہیں۔پہاڑی علاقہ میں عام طور پر گرمیوں میں ہوتی ہیں کیونکہ وہاں گرمیوں میں وہی کیفیت ہوتی ہے جو میدان میں سردیوں میں ہوتی ہے اور سردیوں میں چونکہ وہاں برف پڑتی ہے اس لئے کوئی فصل نہیں ہوتی۔تو سوائے اس کے زمینوں میں اور کوئی ایسا فرق نہیں ہوتا جس کی بناء پر یہ کہا جا سکے کہ فلاں علاقہ یا فلاں گاؤں میں ہر قسم کے بیچ بھادوں یا چیت میں ہی آگ آتے ہیں کیونکہ ہر ایک کے لئے علیحدہ علیحدہ موسم ہیں۔کوئی کسی موسم میں اُگتا ہے اور کوئی کسی میں۔اور ہر ایک کے لئے مخصوص طریقے استعمال کئے جاتے ہیں خاص خاص موقع پر پانی دیا جاتا ہے خاص قسم کا میلا ان میں ڈالا جاتا ہے، کسی میں انسانی نجاست ڈالنا مفید ہوتی ہے، کسی میں جانوروں کا گو بر پھر کسی میں پتوں وغیرہ کو جلا کر ان کی راکھ اور کسی میں ہڈیوں کا چورہ ڈالا جاتا ہے اور زمین کے اچھے یا بُرے ہونے کا سوال اس سے بالکل علیحدہ ہے۔کہ مختلف بیج کن حالتوں میں بوئے جاتے ہیں۔یہی حال دل کا ہے دل کی مثال بیج کی نہیں بلکہ زمین کی ہے اور اس بات کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بہت سے لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ سے ہٹ کر غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ میں گر جاتے ہیں ان کے قلوب بعض دفعہ ایسی باتوں سے متاثر ہو جاتے ہیں جن سے دوسرا ہرگز نہ ہو سکتا اسی لئے قرآن شریف