خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 504 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 504

خطبات محمود ۵۰۴ سال ۱۹۳۰ء صفات روز ہ میں ہیں اس لئے بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔پس ہماری جماعت کے دوستوں کے لئے ضروری ہے کہ دعائیں کثرت سے کریں۔کسی کو یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ ہم بیمار نہیں ہیں مؤمن کے ہم" کے معنی ساری جماعت کے ہوتے ہیں صرف وہ اور اس کے بیوی بچے مراد نہیں ہوتے۔چھت کی ایک کڑی تو اپنے لئے ہم کہہ سکتی ہے مگر دیوار جب ہم کہے گی تو اس میں چھت بھی شامل ہوگی اور انبیاء کی جماعتیں بمنزلہ دیوار ہوتی ہیں ان کی ہم میں سارے ہی شامل ہوتے ہیں۔دوسرے لوگ کڑی کی مانند ہوتے ہیں جو گرے تو خود ہی ٹوٹے گی مگر انبیاء کی جماعتیں دیوار ہوتی ہیں اور ان کے گرنے سے سب گر جاتے ہیں اس لئے ہماری ہم میں سارے لوگ اور مقدم طور پر اپنی جماعت کے لوگ شامل ہیں۔ایسے وقت میں احباب کو خاص طور پر دعائیں کرنی چاہئیں کہ خدا تعالیٰ دنیا کو تا ہیوں اور نقصانات سے بچائے کیونکہ دنیا میں ہم بھی شامل ہیں۔مختلف اطلاعات سے جو اپنی جماعت کے اصحاب کی بیماریوں کے متعلق آ رہی ہیں تازہ ترین یہ ہے کہ حافظ مختار احمد صاحب شاہ جہانپوری جنہیں اکثر دوست جانتے ہوں گے اور اپنے علاقہ میں تو وہ سلسلہ کا ایک ستون ہیں بہت سے احباب ان سے واقف ہوں گے اور قادیان میں بعض نے ان کی نظمیں بھی سنی ہوں گی ان پر نمونیا کا خطرناک حملہ ہوا ہے اپنے علاقہ کے لئے وہ اور ان کے والد سلسلہ کے لئے بہت بابرکت وجود ہیں دوست خاص طور پر ان کے لئے دعا کریں۔باہر سے روزانہ ڈاک میں ایسی اطلاعات آ رہی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بیماری بہت عام ہو رہی ہے۔میری اپنی صحت کا یہ حال ہے کہ گزشتہ دنوں میں زیادہ کام کرنے کی وجہ سے یہ حالت ہوگئی ہے کہ اگر کھانا کھالوں تو بخار ہو جاتا ہے اور اگر نہ کھاؤں تو ضعف بڑھ جاتا ہے۔دنیا میں دو ہی صورتیں ہوتی ہیں یا تو آدمی کھانا کھائے یا نہ کھائے اور یہ دونوں میرے لئے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہیں۔پس ایسے وقت میں جب لوگوں کی صحت کو عام طور پر دھرنگا لگے اُس وقت افراد کی بیماری چونکہ الہی سامانوں کے ماتحت ہوتی ہے بد پر ہیزی سے نہیں ہوتی اس لئے اسی سے دعا کرنی چاہئے کہ ان بلاؤں اور بیماریوں کو اپنے فضل سے دور کر دے اور اپنے بندوں کو اپنی حفاظت میں