خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 44 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 44

خطبات محمود سلام سلام سال ۱۹۲۹ء ساری آبادی کو احمدی بنا لیا جائے۔پس اگر کوئی قوم اپنا فرض مقرر کر لے کہ ہر سال وہ اپنی تعداد کو ڈ گنا کر لیا کرے گی تو ساری جماعت تو الگ رہی اگر اس کا ایک محدود حصہ بلکہ اس کے سو (۱۰۰) افراد بھی اس عزم کے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو چالیس سال کے اندر اندر دنیا کو احمدی بنا سکتے ہیں۔لیکن اگر ساری جماعت یہ اقرار کرے اور پھر اس میں سے آدھایا چوتھا حصہ یا پانچواں حصہ یا دسواں حصہ یا سینکڑواں حصہ یا ہزارواں حصہ بھی کامیاب ہو جائے تو بھی چند ہی سالوں کے اندراندر ایسا تغیر پیدا ہو سکتا ہے کہ ہم اسلام کی اشاعت کا جو مقصد لے کر کھڑے ہوئے ہیں وہ پورا ہوسکتا ہے اور دس بارہ سال کے اندر ہی عظیم الشان تغییر پیدا ہو سکتا ہے۔پس ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر احمدی اقرار کرے کہ وہ سال میں دو گنا ہونے کی کوشش کرے گا اس لئے میں نے تجویز کی تھی کہ ایسے لوگ کھڑے ہوں جو یہ اقرار کریں اور اپنے نام لکھا دیں جس طرح چندہ دینے کے لئے نام لکھاتے ہیں کہ ہم اتنا اتنا چندہ دیں گے اسی طرح تبلیغ کے متعلق اقرار کریں کہ کم از کم ایک آدمی کو سال میں احمدی بنائیں گے اور جو زیادہ بنا سکیں وہ زیادہ کے لئے اقرار کریں۔مگر شرط یہ ہے کہ اپنے پایہ اور اپنے طبقہ کے لوگوں کو احمدی بنا ئیں۔زمیندار زمینداروں کو احمدی بنا ئیں، وکیل وکیلوں کو ڈاکٹر ڈاکٹروں کو انجینئر انجینئروں کو پلیڈر پلیڈروں کو اسی طرح چند سالوں میں ایسا عظیم الشان تغیر پیدا کیا جا سکتا ہے کہ طوفانِ نوح بھی اس کے سامنے مات ہو جائے۔میں اُس اعلان کے مطابق جو ایک سابقہ خطبہ میں کر چکا ہوں کہ سالانہ جلسہ پر جو باتیں بیان کی گئی تھیں، ان کو مختلف خطبوں میں تفصیلاً بیان کروں گا یہ خطبہ پڑھ کر مطالبہ کرتا ہوں کہ یہ عہد جتنے لوگ کر سکیں کریں اور اپنے نام لکھا دیں کہ وہ اپنی حیثیت کا کم از کم ایک آدمی سال میں احمدی بنا ئیں گے۔اگر ایک ہزار بھی ایسے لوگ کھڑے ہو جائیں تو کئی ہزار خو د سال میں داخل ہو جاتے ہیں اور اس طرح ایک خاصی تعداد کا اضافہ ہو سکتا ہے مگر شرط یہی ہے کہ اپنے اپنے طبقہ میں سے احمد فی بنا ئیں۔اس طرح کئی ایک وکلاء ڈاکٹر بیرسٹر' مجسٹریٹ اور دوسرے تعلیم یافتہ لوگوں کا اضافہ ہو جائیگا اور ایسے تعلیم یافتہ اور اعلیٰ طبقہ کے لوگ بہت سے لوگوں کے لئے بطور چابی ہوتے ہیں ان کے داخل ہونے سے بہت سے لوگ خود بخود داخل ہو جاتے ہیں اس طرح بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔پس یہ تجویز بہت گہرا اور وسیع اثر رکھنے والی ہے میں چاہتا ہوں کہ