خطبات محمود (جلد 12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 356 of 555

خطبات محمود (جلد 12) — Page 356

خطبات محمود ۳۵۶ سال ۱۹۳۰ء بلا تحقیق مخالفت کرنے والے اخبارات اور مولویوں سے خطاب بٹالہ کے احمدیوں پر حملہ۔منافقین کے متعلق اعلان (فرموده ا۔اپریل ۱۹۳۰ء ) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے انسان کو سوچنے اور سمجھنے کے لئے عقل دی ہے لیکن باوجود اس کے بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو اس کی دی ہوئی عقل کو کام میں لا کر کسی صحیح نتیجہ پر پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔دنیا میں ایک بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جو صرف اسی رو میں بہتے چلے جاتے ہیں جس کی طرف وہ ایک دفعہ ہاتھ مار چکے ہوتے ہیں جیسے ایک تیراک جب منجدھار میں آ جاتا ہے تو پھر پانی کی رو میں بہتا چلا جاتا ہے اسی طرح بعض آدمی بھی ایک رو میں بہتے چلے جاتے ہیں اور عقل سے کام لینے کا موقع کبھی بھی انہیں نہیں ملتا۔یہ لوگ بعض دفعہ اتنے معذور ہو جاتے ہیں کہ کتنی بھی معقول بات ان کے سامنے پیش کی جائے وہ اسے سمجھ ہی نہیں سکتے اور وہ بات جو دوسروں کے نزدیک احمقانہ ہو وہ اسے بہت ہی معقول سمجھتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک پٹھان مولوی یہاں آئے اور نبوت' کفر و اسلام اور دیگر مختلف مسائل کے متعلق مختلف اوقات میں حضور سے گفتگو کرتے رہے آخر ایک مجلس میں کہنے لگے میں اور تو ساری باتیں