خطبات محمود (جلد 12) — Page 149
خطبات محمود ۱۴۹ سال ۱۹۲۹ کہتی تھی کہ ہم موسیٰ علیہ السلام کے متبع ہیں اسی طرح حضرت عیسی علیہ السلام کی قوم بھی اپنے آپ کو ان کی طرف منسوب کرتی تھی مگر صرف نام ہی نام تھا عمل نہیں تھا۔جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ایک تو مَغْضُوبِ عَلَيْهِمُ میں داخل ہوئی اور دوسری ضالّمین میں۔مسلمانوں کی بھی آج کل یہی حالت ہے کہ وہ صرف نام کے مسلمان ہیں عمل کچھ نہیں ہے۔احمدیت میں داخل ہونے والوں کو معلوم ہونا چاہئے صرف احمدی کہلانا ہی کافی نہیں جب تک عمل ساتھ نہ ہو۔صرف نام رکھ لینے کی ایسی ہی مثال ہے کہ نام کو تو ایک شخص عبد الرحمن کہلاتا ہے مگر عملی حالت میں نہایت گندہ ہے اور ساری عمر بد کرداریوں میں گزار دیتا ہے یہ شخص حقیقت میں عبدالرحمن نہیں بلکہ اگر اسے عبْدُ الشَّيْطَان کہا جائے تو بجا ہوگا۔حضرت خلیفۃ المسیح الاول ضلع شاہ پور کی ایک عورت کا واقعہ بیان فرمایا کرتے تھے کہ اس نے اپنے لڑکے کا نام خان بہادر رکھا اور کسی کے دریافت کرنے پر کہا ہمارے رشتہ دار اعلی تعلیم حاصیل کر کے خان بہادر کا خطاب پاتے ہیں میں غریب عورت تھی اتنی تعلیم دلوانے کی مجھ میں طاقت نہ تھی اس لئے میں نے اپنے لڑکے کا نام خان بہادر رکھ دیا۔اگر دوسرے خطاب یافتہ ہو کر خان بہادر کہلائیں گے تو اس کا نام ہی خان بہادر ہو گا لوگ اسے بھی خان بہادر کہہ کر پکاریں گے۔پس جب تک انسان کے اندر قوت عملیہ پیدا نہ ہو اُس وقت تک صرف مسلمان کہلانے سے صلى الله فائدہ نہیں ہو سکتا۔بعض لوگ کہہ دیتے ہیں آنحضرت ﷺ ہماری شفاعت کریں گے مگر وہ یہ نہیں سمجھتے کہ اگر ایسے ہی بے عمل لوگوں کی شفاعت ہوگی تو کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ملک اور اپنے رشتہ داروں کے دشمن ہیں کہ ابو جہل، عقبہ شیبہ وغیرہ کی شفاعت نہ کریں گے۔اگر لفظی طور پر کہنا کافی ہو تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم کے لوگ قسم کھا کر آپ کو کہتے تھے کہ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) ہے مگر اللہ تعالیٰ انہیں منافق قرار دیتا ہے اور منافقین کے متعلق فرماتا ہے۔اِنَّ الْمُنْفِقِيْنَ فِي التَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ ہے کہ منافق آگ کے نچلے طبقے میں ڈالے جائیں گے جو عذاب کے لحاظ سے بہت سخت ہوگا۔تو لفظی طور پر کہنے سے تو وہ بھی مستحق شفاعت بنتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وہ رحیم و کریم انسان تھے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ اَلا يَكُونُوا مُؤْمِنين۔اس صورت میں تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ابو طالب ابو جہل وغیرہ سب کی شفاعت کریں گے مسلمان کہلانے والوں کیلئے ہی آپ کی شفاعت خاص نہ ہوگی۔