خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 204 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 204

خطبات محمود ۲۰۴ استقلال سے کام کرنے کی ضرورت فرموده ۷/اکتوبر۱۹۲۷ء) سال 1927ء تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: گوڈیڑھ مہینہ کی قادیان سے غیر حاضری کے بعد بہت سے ایسے مسائل تھے جن کے متعلق تفصیل سے آج کے خطبہ میں بیان کرنے کا ارادہ تھا۔لیکن غالبا موسم کی تبدیلی کی وجہ سے کیونکہ شملہ میں نہایت ٹھنڈا موسم تھا مگر یہاں اچھا خاصا گرم۔چونکہ میری طبیعت کمزور ہے اور بعض اوقات بخار بھی ہو جاتا ہے۔اس لئے بجائے جمعہ کے خطبہ میں ان امور کو بیان کرنے کے ان امور پر تحریرا اپنے خیالات ظاہر کروں گا۔سردست مختصر الفاظ میں جماعت کے دوستوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے۔عبادات میں سے بہتر عبادت وہ ہے جو کہ دوام کے ساتھ اختیار کی جائے۔رسول کریم نے بعض لوگوں کو دیکھا کہ وہ عبادت میں غلو کرتے ہیں روزے اتنے رکھتے ہیں جو کہ انسانی طاقت سے باہر ہیں۔راتوں کو عبادت کے لئے اتنا جاگتے ہیں جو کہ انسانی طاقت سے باہر ہے۔عبادت اتنی کرتے ہیں جو کہ عام انسانی طاقت کے لحاظ سے بہت زیادہ ہے۔اس پر آپ نے فرمایا۔خدا تعالی کو یہ طریق پسند نہیں۔اللہ تعالی کو وہی طریق پسند ہے جو ہمیشہ نبھایا جا سکے۔دراصل استقلال سے جو کام کیا جاتا ہے وہی نفع بخش ہوتا ہے۔دنیا میں ہی دیکھ لو ایک طالب علم اگر ۲۴ گھنٹے بیٹھا پڑھتا رہے۔اور پھر ایک ہفتہ ناغہ کرے تو کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔لیکن ایسا طالب علم جو روزانہ چھ سات گھنٹے پڑھتا ہے۔اور باقی وقت میں سیرو تفریح کرتا ہے۔آرام کرتا ہے، ہوتا ہے۔وہ کامیاب ہو جائے گا۔پس ہر کام جو ایک حد تک استقلال سے کیا جائے۔اس میں کامیابی حاصل