خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 543 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 543

خطبات محمود ۵۴۳ سال 1927ء میری یہ بات شائد بعض لوگوں کو اصل محبت اور اخلاص نبی سے ہی ہوتا ہے۔سمجھ میں نہ آئے اور ان کو خیال پیدا ہو کہ ہم دیکھتے ہیں کہ صرف نبیوں سے ہی لوگوں کو خلوص اور محبت نہیں ہو تا بلکہ بعض دوسرے لوگوں سے بھی ہوتا ہے۔لیکن یہ شبہ درست نہیں ہے۔اس لئے کہ اول جن اور لوگوں سے انسانوں کو محبت اور اخلاص ہوتا ہے وہ بھی خدا تعالٰی ہی کی طرف سے ہوتا ہے۔یعنی بعض دنیاوی اسباب ایسے خدا تعالی پیدا کر دیتا ہے جن کے نتیجہ میں ان سے محبت پیدا ہو جاتی ہے۔لیکن حقیقی خلوص اور اصلی محبت لوگوں کی نبیوں سے ہی ہوتی ہے اور یہ اس لئے کہ ان سے جو محبت اور اخلاص ہوتا ہے وہ کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہوتا۔قیامت کے دن کو نسی محبت کام آئے گی ؟ دنیا اپنی بصیرت اور عقل کی کمی کی وجہ سے اس دن کا انکار کر دے جو موت کے بعد آنے والا ہے اور جس دن ہر ایک انسان کو اس کے اچھے یا برے اعمال کی جزا یا سزا دینے کے لئے زندہ کیا جائے گا مگر اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ دن آئے گا اور ضرور آئے گا۔کیونکہ تمام انبیاء نے شہادت دی ہے کہ وہ دن آئے گا جب کہ موت کے بعد تمام انسانوں کو زندہ کیا جائے گا۔اور نیکی کے بدلے انعام اور بدی کے بدلے سزا کے لئے انسانوں کو خداتعالی کے حضور حاضر کیا جائے گا۔اس دن کون سی محبت اور کونسا اخلاص قائم رہے گا؟ کیا وہ جو دنیاوی اسباب کے ماتحت لوگوں سے ہوتا ہے؟ نہیں ہرگز نہیں۔بلکہ وہی محبت اور اخلاص قائم رہے گا جو محض دین کے لئے خدا تعالیٰ کے نبیوں سے ہو گا۔اس میں شک نہیں کہ دنیاوی آدمیوں سے بھی لوگوں کو محبت اور اخلاص ہوتا ہے مگر وہ عارضی ہوتا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ایک زمانہ اور ایک وقت ایسا آنے والا ہے جب کہ وہ محبت ٹوٹنے والی اور وہ تعلق قطع ہونے والا ہے۔اگر اس دنیا میں وہ محبت اور تعلق نہیں ٹوٹا اور اس میں کوئی نقص یا کمی واقع نہیں ہوئی تو اس میں ذرہ بھی شک نہیں کہ دنیا میں وہ تعلاقات جو خدا تعالٰی کے لئے اور اس کے احکام کے ماتحت نہیں ہوتے وہ اس دن ضرور ٹوٹ جائیں گے۔حتی کہ ماں کی محبت جو بچہ کے ساتھ نہایت ہی مضبوط مانی جاتی ہے اس کے متعلق بھی خداتعالی فرماتا ہے کہ ٹوٹ جائے گی۔ماں کہیں ماری ماری پھرے گی اور بچہ کہیں۔لیکن وہ اخلاص اور محبت جو خدا تعالیٰ کے لئے خدا تعالیٰ کے نبیوں سے ہوگی وہ اس دن نہیں ٹوٹے گی اور نہ صرف یہ کہ ٹوٹے گی نہیں بلکہ اور مضبوط ہو جاوے گی۔خدا تعالٰی اس دن کے متعلق فرماتا ہے ماں ایک