خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 481 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 481

خطبات محمود ۴۸۱ سال ۶۱۹۲۸ نزدیک بھی وہی مطلب تھا تو کہا جا سکتا ہے کہ اس نے احتیاط سے کام نہیں لیا۔لیکن میں اس مضمون کی شکایت کرنے والے سے کہوں گا کہ اس سے زیادہ خطرناک حملے مولوی محمد علی صاحب نے مجھ پر کئے ہیں۔گو یہ ان کی ہوشیاری ہے کہ لائیبل (LIBEL) کے خوف سے انہوں نے نام نہیں لیا مگر یہ بھی ان کی نادانی ہے کہ انہوں نے خیال کیا شاید میں لائیل ان پر کروں گا۔میری عزت گورنمنٹ کے ہاتھ میں نہیں بلکہ خدا کے ہاتھ میں ہے وہ اپنی عزت گورنمنٹ کے ہاتھ میں سمجھتے ہیں مگر میں خدا کے ہاتھ میں سمجھتا ہوں۔وہ آئیں اور جس قدر ان کا دل چاہے مجھے گالیاں دے لیں۔میں تو جب لائیکیل کروں گا خدا کے ہاں ہی کروں گا لیکن اس کے لئے بھی میں ابھی ضرورت نہیں سمجھتا کیونکہ اس وقت تک کوئی ایسی خطرناک بات نہیں ہوئی جو سلسلہ کے لئے نقصان دہ ہو سکے۔خدا تعالیٰ کو خود سلسلہ کی حفاظت منظور ہے۔وہ جب دیکھے گا کہ سلسلے کو نقصان یا ضعف پہنچ رہا ہے تو وہ خود دخل دے گا۔لیکن میں لائییل نہیں کرتا اور نہ میں کہہ سکتا ہوں کہ کبھی کروں گا کیونکہ یہ میری فطرت کے ہی خلاف ہے۔تو یہ ان کی غلطی تھی کہ انہوں نے خواہ مخواہ اپنی طبیعت پر میری طبیعت کا قیاس کر لیا اور اس لئے نام چھپانے کی کوشش کی۔حالانکہ جس عقلمند کے بھی سامنے وہ مضمون رکھ دیا جائے وہ فورا کہہ دے گا کہ یہ اشارہ کس کی طرف ہے۔پہلے میرے مضمون کا حوالہ دیا گیا ہے پھر پر دہ پر بحث کی ہے پھر لکھا ہے کہ وہ مفتی اور پیر جو ایسے فتوی دیتے ہیں ان کے گھروں میں ایسا ہوتا ہے۔اس مضمون کو پڑھ کر ہر عقل مند سمجھ سکتا ہے کہ اس میں صرف مجھ پر ہی حملہ نہیں بلکہ جماعت کی سینکڑوں معصوم عورتوں پر بھی حملہ ہے۔میں ان لوگوں میں سے ہوں جو یہ سمجھتے ہیں کہ جس کو گالی دی جائے اس کی ہتک نہیں ہوتی بلکہ ہتک خود گالی دینے والے کی ہوتی ہے۔اس مضمون میں مولوی صاحب نے اپنے اخلاق کے دلی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان کے نزدیک عفت کی کوئی قیمت ہی نہیں۔اور وہ جوش میں انسانیت کے ادنی درجہ سے بھی گر جاتے ہیں۔بہرحال ان کی تحریر موجود ہے۔اگر یہ خط لکھنے والے کے نزدیک ان کا طریق عمل درست ہے تو اسے تو چاہئے تھا مجھے لکھتا کہ چونکہ خواب میں مجھے مولوی محمد علی صاحب کی صداقت کا یقین دلایا گیا ہے اس لئے آپ کو بھی چاہئے کہ انہیں کے طریق عمل پر چلیں لیکن وہ مجھے شکایت لکھتا ہے۔بہر حال میں اس کے خواب کا تابع نہیں ہوں بلکہ قرآن کریم کا تابع ہوں۔ڈاکٹر بشارت احمد صاحب اگر ہم پر ایسے حملے کریں تو کریں۔مولوی محمد علی صاحب کریں تو بے