خطبات محمود (جلد 11) — Page 425
خطبات محمود ۴۲۵ سال ۱۹۲۸ء داری سے مانیں۔چونکہ مبلغ کو میری طرف سے ہدایت تھی کہ مصافحہ نہ کیا جائے اس لئے اس نے نہ کیا۔اور وہ تھوڑی دیر مجلس میں بیٹھ کر چلے گئے۔ممکن ہے بڑے آدمی تھے زیادہ دیر نہ بیٹھ سکنے کی وجہ سے چلے گئے ہوں اور یہ بھی ممکن ہے کہ انہوں نے برا منایا ہو۔تو بظاہر اس میں ہمارا کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے مگر ہم اس پر عمل کرتے ہیں۔اس کو بھی برے رنگ میں پیش کیا گیا۔بات یہ ہے جب کوئی انسان یہ خیال کرے کہ فلاں شخص کی ہر بات میں نقص نکالتا ہے اور اسے برے رنگ میں پیش کرنا ہے تو اچھی سے اچھی بات بھی اس کی نگاہ میں بری ہوتی ہے۔لیکن اگر ہر بات میں بدظنی سے کام لیا جائے تو خیال کرو دنیا کی کیا حالت ہو جائے۔حضرت خلیفہ اول سناتے ہیں کہ بدظنی کا مسئلہ میرے لئے عجیب رنگ میں حل ہوا۔ایک دفعہ میں ایک جنگل میں قضائے حاجت کے لئے گیا۔ایک جگہ گڑھے تھے ایک گڑھے میں میں نے قضائے حاجت کی۔جب میں کھڑا ہوا۔تو پاس ہی کے دوسرے گڑھے سے ایک عورت قضاء حاجت کر کے اٹھی۔درمیان میں ایک دیوار تھی جس کی وجہ سے پہلے میں اسے دیکھ نہ سکا لیکن وہ دیوار چھوٹی سی تھی اور دور سے دیکھنے والے کو نظر نہ آسکتی تھی۔اس وقت میں نے خیال کیا اگر کوئی دور سے ہم دونوں کو دیکھے کہ ازار بند باندھ رہے ہیں تو وہ کیا خیال کرے گا۔تو ایسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں کہ ایک بات کے متعلق غالب خیال پیدا ہو جائے مگر دراصل وہ غلط ہو۔اسلام نے کیا ہی عمدہ گر بتایا ہے اگر اس پر عمل کیا جائے تو مسلمانوں کو بہت بڑی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔اب یہ حالت ہے کہ ایک شخص کوئی تحریک کرتا ہے تو سمجھ لیا جاتا ہے کہ اس میں اس کی کوئی ذاتی غرض ہے اور پھر مخالفت شروع کر دی جاتی ہے۔میں کہتا ہوں اگر احمدی کوئی تحریک کریں اور شیعہ سمجھ لیں اس میں احمدیوں کی ذاتی غرض ہے۔اور شیعہ تحریک کریں تو حنفی سمجھ لیں شیعہ کوئی ذاتی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔حنفی تحریک کریں تو اہلحدیث سمجھ لیں حنفی کوئی ذاتی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اس طرح مخالفت شروع کر دیں تو کونسی تحریک کامیاب ہو سکتی ہے۔اگر احمدیوں کی کسی تحریک کے متعلق شک و شبہ کا اظہار کیا جا سکتا ہے تو کیا وجہ ہے حنفیوں کی تحریک پر نہ کیا جائے۔اور اگر حنفیوں کی تحریک کے متعلق شکوک پیدا کئے جاسکتے ہیں تو کیا وجہ ہے شیعوں کی تحریک پر نہ کئے جائیں۔اگر شیعوں کی تحریک کو شبہات کا شکار بنایا جاسکتا ہے تو کیا وجہ ہے اہلحدیثوں کی تحریک کے متعلق ایسا نہ کیا جائے۔اگر ایک جماعت کے لئے شکوک و