خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 323 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 323

خطبات محمود سال ۱۹۲۸ء پس جماعت کے سب بھائیوں کے لئے مصیبت زدوں کے لئے اور ان کے لئے بھی جو ابتلاء میں ہوں خواہ وہ ابتلاء روحانی ہوں یا جسمانی - واقفوں کے نام لے کر اور جو واقف نہ ہوں ان کے لئے مجموعی طور پر ان کی دینی دنیوی ترقیات کے لئے دعا ئیں کرنی چاہئیں تا ملائکہ ہمارے لئے دعا کریں۔خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا: ہر بات میں اللہ تعالیٰ کی حکمت ہوتی ہے۔آج میری طبیعت ایسی خراب تھی کہ نبض چھٹی جاتی تھی اور غشی کی حالت ہو جاتی تھی۔میں نے سمجھا جمعہ میں نہیں جا سکوں گا۔مگر پھر خیال آیا جا کر نماز پڑھوں خطبہ نہیں پڑھوں گا مگر یہاں آکر خطبہ پڑھنے کی تحریک ہوئی اور خدا تعالیٰ نے اس کے لئے توفیق ہیں۔جس قدر میں نے خطبہ بیان کیا ہے وہ عام خطبوں سے کم نہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کے خاص تصرف کے ماتحت ہے اس لئے بھی جماعت کو اس طرف خاص توجہ دینی چاہئے۔الفضل ؟ / مارچ ۱۹۲۸ء) مثنوی معنوی مولانا جلال الدین رومی دفتر دوم نمد ۲ ناشر انتشارات طلوع تاریخ انتشار اسفند 9 نوبت چاپ ششم تا مسلم کتاب التوبة باب الحض على التوية والفرح بها ܀