خطبات محمود (جلد 11) — Page 271
خطبات محمود ۲۷۱ Wy سال ۱۹۲۸ء سال حال کے پروگرام کی بعض اہم باتیں اور درود کی حکمت فرموده ۶ / جنوری ۱۹۲۸ء) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں پہلے اس خطبہ کے ذریعہ تمام دوستوں کو ان امور کی طرف توجہ دلاتا ہوں جن کو میں نے اس سال کے پروگرام میں شامل کیا ہے۔پروگرام میں تو اور بھی باتیں ہیں لیکن خصوصیت سے تین باتیں ایسی ہیں جن کی طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے۔پہلی بات جس کا اس سال کے پروگرام میں ذکر تھا یہ تھی کہ اس سال ۲۰/ جون کو تمام ہندوستان میں رسول کریم اے کی عزت کی حفاظت کے لئے جلے کئے جائیں۔یعنی رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تین اہم مسائل پر تمام ہندوستان میں ہر جگہ اس تاریخ کو یا اس تاریخ سے شروع کر کے چند دنوں میں خاص طور پر روشنی ڈالی جائے وہ تین اہم پہلو یہ ہیں۔رسول کریم کی بنی نوع انسان کے لئے قربانیاں رسول کریم ﷺ کی پاکیزہ زندگی رسول کریم ان کے دنیا پر احسانات چونکہ لوگوں کو آپ پر حملہ کرنے کی جرات اس لئے ہوتی ہے کہ وہ آپ کی زندگی کے صحیح حالات سے ناواقف ہیں۔یا اس لئے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دوسرے لوگ ناواقف ہیں۔اور اس کا ایک ہی علاج ہے جو یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ کی سوانح پر اس کثرت سے اور اس قدر زور کے ساتھ لیکچر دیئے جائیں کہ ہندوستان کا بچہ بچہ آپ کے حالات زندگی اور آپ کی پاکیزگی سے آگاہ ہو جائے اور کسی کو آپ کے متعلق زبان درازی کرنے کی جرأت نہ رہے۔۔