خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 257 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 257

خطبات محمود ۲۵۷ سال 1927ء یعنی دنیا کا حسن اور اس کی فنا بتاتی ہے کہ خدا ہے جو شخص بھی اسلام کی تعلیم کے مطابق چلے گا وہ دنیا میں منہمک ہونے کے باوجود خدا کو نہیں بھولے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اکثر فرمایا کرتے تھے۔کہ دست به کار دل بہ یار۔جو لوگ دنیاوی کاموں کو چھوڑ کر مصلوں پر ہی بیٹھے رہتے ہیں وہ حقیقی عابد نہیں ہیں۔کیونکہ وہ خدا کی اکبریت کو چھوڑتے ہیں۔اور اکبریت کے بغیر خدا کی حقیقی عبادت نہیں ہو سکتی۔پس عابد بننے کے لئے دنیا کی طرف ضرور نظر کرنی پڑے گی۔اور جو اس کو چھوڑ دے گاوہ خدا کو کبھی نہیں پاسکے گا۔جو شخص دنیا کو چھوڑتا ہے وہ تقویٰ سے نہیں بلکہ جہالت سے ایسا کرتا ہے۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت کو حقیقی توحید کے سمجھنے کی توفیق عطا کرے۔اور ہمیں ایسی بصیرت بخشے کہ ہمیں ہر بات میں اس کا جلال نظر آئے۔الفضل ۲۰ دسمبر۱۹۲۷ء)