خطبات محمود (جلد 11) — Page 256
خطبات محمود ۲۵۶ سال 1927ء سورج چرند پرند انسان و حیوان سب میں خدا کا ظہور اور جلوہ دیکھا اور کہہ دیا یہی خدا ہیں۔ہم انہی کی عبادت کریں گے۔کسی چیز کی خدا سے علیحدگی کا خیال ہی شرک ہے۔ہر چیز ہی خدا ہے۔شرک اصل غیریت کا خیال ہے۔انہوں نے اپنے وجود اور خدا میں تمیز کرنے کو شرک سمجھ لیا۔مگر اسلام نے توحید کو ایک اور نقطہ نگاہ سے بیان کیا ہے اور بتایا ہے کہ کچھ لوگ مادہ میں اس قدر گھس گئے ہیں کہ زیادہ قرب کی وجہ سے نہ دیکھ سکے۔اور کچھ لوگ اس قدر دور ہو گئے کہ وہ بوجہ دوری کے دیکھنے سے قاصر رہے۔جو مادہ تو حید کے خلاف ہے غور سے دیکھا جائے تو وہی توحید کا ثبوت ہے اور یہی راز اسلام نے اذان میں مخفی رکھا ہے۔موذن کہتا ہے۔اللہ اکبر اللہ اکبر یعنی خدا سب سے بڑا ہے۔اس کے معنے ہیں کہ دنیا میں اور بھی وجود ہیں۔مگر ان سب سے بلند شان اور بزرگی و عظمت اللہ کے لئے ہے۔اذان کی ابتداء میں ان الفاظ کا موجود ہونا ایک اتفاقیہ امر سمجھا جا سکتا تھا۔مگر اس جملہ کو آخر میں دہرا کر تا دیا ہے کہ توحید کا تعلق اکبریت سے ہے۔اصل میں توحید اس وقت تک ثابت ہی نہیں کی جاسکتی جب تک دنیا میں دوسری چیزیں نہ موجود ہوں۔اگر دنیا میں میٹھا ہی میٹھا ہو تا تو اس کو کوئی بھی میٹھا نہ کہتا۔کڑواہٹ اور ترشی کا وجود ہی مٹھاس کا ثبوت ہو سکتا ہے۔اگر دنیا میں لال ہی لال یا سبز ہی سبز رنگ ہوتا۔تو دنیا میں رنگوں کے نام نہ ہوتے۔دنیا میں جس قدر بھی اشیاء موجود ہیں ان کی خوبی کا علم تقابل سے ہی ہو سکتا ہے۔مادی اشیاء کی فنا اور بقا جو رات دن ہمارے مشاہدہ میں آتی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح وہ فنا ہو کر بھی اپنی ذات میں باقی رہتی ہیں۔ان کا فنا ہو نا بتاتا ہے کہ وہ اپنی ذات میں کوئی چیز نہیں ہیں۔مگر ان کا دوبارہ پیدا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ ضرور کوئی ایسی قادر ہستی ہے جو فنا کے بعد ان کو دوبارہ زندگی بخشتی ہے۔ہم پانی کو پاکیزگی کی حالت میں پیتے ہیں۔اور پیشاب کے ذریعہ خارج کرتے ہیں۔پھر دوبارہ اس کا پاک ہو کر بادلوں سے اترنا کسی بالا تر ہستی کا ثبوت ہے۔غرض خدا تعالی کی اکبریت ہی اس کی ہستی کا ثبوت ہے۔اگر مقابلہ میں دوسری چیزیں نہ ہو تیں تو اس کی توحید کا کوئی ثبوت نہ ہو تا گو اس صورت میں بھی خدا واحد ہی ہو تا پس دوسری چیزوں کا وجود خدا کی توحید کا ثبوت ہے۔اور ان فانی چیزوں میں اسی کا ظہور ہے۔یہی سبق اذان میں سکھایا گیا ہے۔جو عظمند اسلام کے نقطہ نگاہ سے ان چیزوں پر غور کرے گا جو دو سروں کو خدا سے غافل کرنے والی ہیں۔اس کو سب چیزوں میں خدا کا جلال نظر آئے گا چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فرمایا ہے۔ہاتھ ہے تیری طرف ہر گیسوئے خمدار کا