خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 454 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 454

سال ۲۱۹۲۸ ۴۵۴ ۵۸ روحانی اور جسمانی پانی (فرموده ۲۴/ اگست ۱۹۳۸ء) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: مؤمن انسان کا قاعدہ ہوتا ہے کہ وہ ہر چیز سے نصیحت حاصل کرتا ہے۔چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی اس کے لئے حکمت کا موجب ہوتی ہے اور بڑی سے بڑی چیز بھی اسے سبق سکھاتی ہے۔جہاں کفار اور منکرین دین الہی یا وہ لوگ جن کے دلوں پر زنگ لگے ہوتے ہیں بڑے سے بڑے نشانات دیکھتے اور کہتے ہیں ہمیں کوئی نشان نظر ہی نہیں آتا وہاں اللہ تعالی کی ذات پر یقین رکھنے والے اور اس کی معرفت کے کسی نہ کسی مقام پر پہنچنے والے چھوٹی سے چھوٹی چیز میں بھی خدا تعالی کی شان اور اس کا جلال دیکھتے ہیں۔حدیث میں آتا ہے رسول کریم ﷺ ایک جنگ کے بعد بیٹھے ہوئے تھے کچھ صحابہ بھی آپ کے پاس تھے دیکھا گیا کہ ایک عورت میدان جنگ میں آئی ہے۔اس نے ایک بچہ کو اٹھایا چھاتی سے لگا کر چھوڑ دیا اور آگے چل دی۔پھر دو سرا بچہ جو اسے نظر آیا اسے اٹھا لیا اور چھاتی سے لگا کر چھوڑ دیا اور آگے چلی گئی۔کئی دفعہ اس نے اسی طرح کیا حتی کہ ایک بچہ اسے نظر آیا اسے اس نے اٹھا کر چھاتی سے لگا لیا اور پھر آرام سے ایک جگہ بیٹھ گئی۔دراصل اس کا بچہ کھویا گیا تھا وہ اپنے بچہ کی محبت کی وجہ سے جو بچہ دیکھتی اسے اٹھا لیتی اور پیار کرتی۔چونکہ وہ اس کا اپنا بچہ نہ ہوتا اس لئے چھوڑ دیتی اور اپنے بچہ کی تلاش شروع کر دیتی یہاں تک کہ اسے اپنا بچہ مل گیا اور وہ اسے لے کر آرام سے بیٹھ گئی۔رسول کریم ﷺ نے صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا۔تم نے اس عورت کو دیکھا کس بے تابی سے اپنے بچہ کو تلاش کر رہی تھی۔اب جس طرح اس کا دل اپنے بچہ کو پا کر مطمئن ہو گیا ہے بعینہ اسی طرح اللہ تعالٰی اس وقت خوش ہوتا ہے جب اس کا کوئی گمراہ بندہ اس کی طرف