خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 355 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 355

۳۵۵ سال ۶۱۹۲۸ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَئ (الاعراف ۱۵۷) کہ میری رحمت ہر چیز پر وسعت رکھتی ہے اور ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔یعنی غضب ، غصہ ناراضگی خدا تعالیٰ کی صفات کا اصل مظہر نہیں ہیں۔حقیقی مظہر اس کی رحمت اس کا رحم اور اس کا فضل ہے۔اس آیت میں خدا تعالٰی نے یہی فرمایا ہے کہ رحمت میری طرف سے ہوتی ہے اور غضب کی تحریک خود ان کی طرف سے ہوتی ہے جن پر نازل ہو تا ہے۔اللہ تعالیٰ کی رحمت کے لئے ضروری نہیں کہ ہماری طرف سے تحریک ہو۔یہ نہیں کہ ہماری طرف سے ایسے سامان مہیا کئے جائیں جو اس کی رحمت کے نزول کا باعث ہوں بلکہ یہ خود بخود ہماری کوشش اور کسی خواہش کے بغیر بھی ہر وقت نازل ہوتی رہتی ہے۔ہم جب ماں کے پیٹ میں تھے اور پیدا بھی نہیں ہوئے تھے اس وقت اس نے آنکھیں دی تھیں اس وقت ہم نے کونسی نیکی کی تھی۔پھر جب خداتعالی نے کان دیئے تھے تو وہ کسی نیکی کے بدلے میں دیئے تھے۔اس وقت تو ہم نیکی بدی کا نام بھی نہ جانتے تھے یہ خدا تعالی کی رحمت ہی تھی کہ ہمیں بغیر نیکی کے یہ سب کچھ عطا کیا۔اسی طرح اس نے علم دیا، حافظہ دیا اور بہت سی طاقتیں دیں اور یہ ظاہر ہے کہ ہماری طرف سے ان سب باتوں کے لئے کوئی ابتداء نہیں ہوئی۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے غلہ پیدا کیا، میوے پیدا کئے اور چیزیں پیدا کیں۔اسی طرح اس نے پنجاب کے پانچ دریا پیدا کئے جن کے ذریعہ کروڑوں انسان پل رہے ہیں یہ کس نیکی کے بدلے میں ہیں۔یہ محض خدا تعالیٰ کی رحمت ہے جو کسی کام کے بدلے میں نہیں۔ای طرح خوبصورت نظارے جو ہمیں نظر آتے ہیں۔سمندر جو دنیا کی ترقی کا ذریعہ ہیں اور جن کے راستے تجارت کا مال آسانی اور سہولت سے کہیں سے کہیں جا پہنچتا ہے اور ریل کی بہ نسبت زیادہ آسانی سے پہنچتا ہے یہ کس انسان کی نیکی کا نتیجہ ہیں۔یہ خدا کی رحمت ہی تھی جو انسانوں کے کسی فعل کے بغیر نازل ہوئی۔اگر ان نعمتوں کو گنا جائے جو خدا تعالٰی نے ہمارے افعال کے بغیر نازل کی ہیں تو ان کی تعداد ہمارے افعال کے نتیجہ میں نازل ہونے والی نعمتوں سے بہت زیادہ ہو گی۔چونکہ ہماری نیکی محدود ہے اس لئے اس کے بدلہ میں جو فضل نازل ہو وہ بھی محدود ہی ہو گا۔مگر خدا کی رحمت لا محدود ہے اس لئے جو فضل اس کی طرف سے نازل ہو وہ بھی غیر محدود ہوتا ہے۔لیکن جہاں خدا تعالٰی کے فضل غیر محدود ہیں اور کوئی ان کا اندازہ نہیں لگا سکتا وہاں ایک شخص بھی ایسا نہیں جو یہ بتا سکے کہ کوئی ایک بھی غضب بندہ کے فعل کے بغیر نازل ہوا ہو۔تو رَحمَتِی وَسِعَتْ كُلَّ شَئ اصل چیز خدا کی طرف سے نازل ہونے والی رحمت