خطبات محمود (جلد 11) — Page 280
خطبات محمود ۲۸۰ سال ۱۹۲۸ء کی حوصلہ افزائی کے لئے تھی کہ تمہیں وہ کچھ ملنا ہے جو مانگنے سے بڑھ کر ہو گا کیونکہ حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق ایسا ہی ہوا۔رسول کریم ﷺ سے بڑھ کر عرفان کس کو ہو سکتا ہے۔اور آپ نے اپنی امت کے لئے کیا کیا دعا ئیں نہ کی ہوں گی۔مگر باوجود اس کے خدا تعالٰی آپ کی امت سے یہ دعا کراتا ہے کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کے مانگنے سے بڑھ کر دیا اسی طرح رسول کریم ﷺ نے جو دعائیں کیں ان سے بڑھ کر دیا جائے۔یہ کیسی جامع دعا ہے۔اس سے بڑھ کر کوئی کیا مانگ سکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ صوفیا کہتے چلے آئے ہیں کہ روحانی ترقی کا گر درود ہے۔یہ سن کر نادان کہتے ہیں کہ محمد ﷺ کے لئے رحمت اور برکت درود میں مانگی جاتی ہے اپنے لئے اس میں کیا ہے کہ اس کے ذریعہ روحانی ترقی ہو سکتی ہے۔مگر د رود در اصل اپنے ہی لئے دعا ہے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام سے نسبت دے کر اس دعا کی وسعت اور جامعیت کو اور زیادہ بڑھا دیا گیا ہے۔پس درود بہترین دعا ہے اور اس پر جتنا زور دیا جائے اتنا ہی تھوڑا ہے۔میں سمجھتا ہوں اس نکتہ کو یاد رکھ کر اگر کوئی درود پڑھے گا تو اسے دعاؤں میں خاص لطف اور مزا آئے گا کیونکہ اب پڑھنے والے کے لئے اس کے الفاظ کوئی چیستاں اور معمہ نہیں بلکہ خدا تعالٰی تک پہنچانے کے لئے کھلا ہوا راستہ ہے۔غورو فکر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ خدا اور رسول کی طرف سے جتنی باتیں سکھائی گئی ہیں ان میں بڑی حکمتیں ہیں۔انسان اپنی نادانی سے انہیں قابل اعتراض سمجھتا ہے مگر وہ بڑی بڑی برکتیں اپنے اندر رکھتی ہیں۔له العنكبوت : ۲۸ له مسند احمد بن مقبل " جلد ۳ ۳۵۲۵ الفضل ۱۰-۱۳ / جنوری ۱۹۲۸ء)