خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 467 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 467

خطبات محمود سال ۶۱۹۳۸ ٹھیکریوالہ گیا ہوا ہے اور فلاں پھیرو چھیچی تبلیغ کر رہا ہے لیکن کبھی یہ حالت ہوتی ہے کہ آنکھ ہی نہیں کھلتی۔پس میں قادیان والوں کو بھی اور باہر کے دوستوں کو بھی تحریری کام کرنے والوں کو بھی اور تقریری کام کرنے والوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ تبلیغ کا یہی زمانہ ہے اب جو لوگ جماعت میں داخل ہوں گے ان کی صحیح تربیت ہو سکے گی۔کیونکہ اس وقت ایسے لوگ موجود ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے فیض یافتہ ہیں۔ان لوگوں کی وفات کے بعد کثرت سے لوگ جماعت میں داخل ہوئے تو خطرہ رہے گا کہ ان کی صحیح تربیت نہ ہو سکے یا ایسی صحیح نہ ہو سکے کہ وہ آئندہ نسلوں کی اصلاح کر سکیں۔پس یہ نازک موقع ہے اس وقت جتنے بھی زیادہ لوگ جماعت میں داخل ہوں گے ان کی تربیت صحیح طور پر ہو سکے گی اور وہ آئندہ نسلوں کی اصلاح کے قابل ہو سکیں گے۔پس میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کے لوگوں کو اس کی توفیق دے اور اس کا کلام جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر نازل فرمایا کہ میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا ہمارے ہاتھوں سے پورا ہو اور ہم اس کے شاندار نتائج اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔آمین الفاتحة : سے منتی باب ۱۶ آیت ۲۴ بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ 199 سے الحاقة :۲۰ کے تذکرہ ملا ایڈیشن چهارم الفضل ۲۱ ستمبر (۱۹۲۸ء)