خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 295 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 295

خطبات محمود ۲۹۵ ٣٩ سال ۱۹۲۸ء ۲۰/ جون کے جلسہ کے لئے تیاری فرموده ۲۷/ جنوری ۱۹۲۸ء) تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے یہ تحریک کی ہے کہ ۲۰ / جون ۱۹۲۸ء کو تمام ہندوستان میں جلسے کئے جائیں جن میں رسول کریم ﷺ کی زندگی کے تین عظیم الشان پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے۔اور یہ جلسے تمام ہندوستان کے علاقوں میں اور ہر زبان بولنے والے لوگوں میں کئے جائیں۔میں نے ایک ہزار آدمی کا اندازہ لگایا ہے جو بڑے بڑے شہروں اور قصبوں میں لیکچر دے سکیں۔آدمیوں کے لحاظ سے تو میں سمجھتا ہوں جس رفتار سے لوگ اپنے آپ کو پیش کر رہے ہیں اور جس طرح اپنوں اور دوسروں میں تحریک ہو رہی ہے وہ امید افزا ہے۔اس وقت تک اپنی جماعت کے علاوہ دوسرے مسلمانوں کی طرف سے بھی درخواستیں آئی ہیں اور کل کی ڈاک میں ایک ہندو کی طرف سے پہلی درخواست پہنچی ہے اور بعض دوستوں کی طرف سے اطلاعیں آئی ہیں کہ کئی ہندو، سکھ اور عیسائی تیاری کر رہے ہیں۔اس سے خیال ہے کہ اگر زیادہ نہیں تو ۵۰-۶۰ یا ممکن ہے سو(۱۰۰ تک ایسے غیر مسلم اصحاب بھی اپنے آپ کو پیش کر سکیں جو رسول کریم ﷺ کی زندگی کے پاکیزہ پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کے لئے تیار ہوں۔لیکن اس کام کی اہمیت کے لحاظ سے میں سمجھتا ہوں ابھی تک اس کے لئے پورے طور پر کوشش نہیں کی گئی۔پنجاب میں ہماری جماعت خدا کے فضل سے اس طرح پھیلی ہوئی ہے کہ ہر شہر اور بڑے قصبہ میں نہایت آسانی کے ساتھ لیکچر کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔یو پی اور بہار میں بھی یہ انتظام کرنا کوئی زیادہ مشکل نہیں ہے۔بہار میں یو۔پی سے بھی زیادہ آسان ہے۔کیونکہ بہار میں زیادہ جماعت ہے۔اور اس میں