خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 147 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 147

خطبات محمود ۱۴۷ سال 1927ء احسان ہے گورنمنٹ پر قرآن شریف کا۔یہ احسان ہے گورنمنٹ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کہ انہوں نے گورنمنٹ کے لئے ایسے وفادار اور ایسے خدمت گذار پیدا کر دیئے۔جو بالکل بے لوث وفاداری کرتے ہیں۔اور جو خدمت کر کے کسی قسم کا لالچ نہیں کرتے۔اور اس کے مقابل گورنمنٹ کا ہم پر اس سے بڑھ کر کوئی احسان نہیں۔جتنا اس کا احسان مسٹر گاندھی اور مسٹرد اس پر ہے۔پس نہ ہم ڈر سے اور نہ لالچ سے گورنمنٹ کی وفاداری کرتے ہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حکم سے اور قرآن اور آنحضرت اللہ کے حکم سے کرتے ہیں۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم میں کسی جگہ بھی میں یہ دیکھتا کہ گورنمنٹ کی مخالفت بھی کسی موقع پر ضروری ہے۔تو میں ایسا ہی کرتا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم میں یہ بات ہے ہی نہیں۔بلکہ جابجا ہر اس گورنمنٹ سے وفاداری کا حکم ہے جس کے ماتحت احمدی رہتے ہوں۔پس ہم ڈر کریا لالچ سے وفاداری نہیں کرتے۔بلکہ مذہبی فرض سمجھ کر کرتے ہیں۔اور اگر کوئی افسر سمجھتا ہے کہ ہماری وفاداری دکھاوے کی ہے تو یہ اس کی غلطی ہے۔اگر غور کیا جائے تو ہمیں ڈر ہو بھی کیسے سکتا ہے۔ہم امن سے زندگی بسر کرنے والے لوگ ہیں۔اور خدا کے فضل سے مجرم نہیں ہیں۔لیکن اس ملک میں تو گورنمنٹ کی غلطیوں سے اور ناواجب خوف سے مجرم اور گورنمنٹ کے قانون توڑنے والے لوگ بھی مزے سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔گورنمنٹ ثابت تو کرے کہ حضرت مسیح موعود یا آپ کی جماعت سے گورنمنٹ نے جو کچھ سلوک کیا وہ احسان تھا۔کیا گورنمنٹ کا کوئی افسر یا کوئی اور آدمی ثابت کر سکتا ہے کہ جو کچھ گورنمنٹ نے حضرت مسیح موعود اور ہمارے ساتھ سلوک کیادہ فرائض سے بالا تھا۔(سوائے ایک رو ایسے معاملات کے جو اخلاقی مدد کہلا سکتے ہیں۔جیسے کہ مبلغین روس کے لئے کوشش وغیرہ) گورنمنٹ نے جو کچھ کیا اپنا فرض ادا کیا۔اور فرض ادا کرنا حقیقی احسان نہیں ہو تا۔اگر یہ کہیں کہ ہم نے حفاظت کی۔تو میں یہ کہوں گا کہ یہ حفاظت تو مسٹر گاندھی کی بھی کی۔اگر مسٹر گاندھی پر چند لوگ حملہ کر دیں۔اور اگر مسٹر گاندھی کی جان خطرہ میں ہو تو کیا حکام وہاں بھی چند سپاہی پولیس کے نہ بھیجیں گے۔پس یہ فرائض ہیں۔اور اگر گورنمنٹ ان فرائض کو ادا کرتی ہے تو وہ کسی پر کوئی احسان نہیں کرتی۔ان فرائض سے بالا کسی ایک فائدہ کا ہی گورنمنٹ پستہ دے۔جو اس نے ہمیں پہنچایا ہو۔اور جس کے متعلق وہ یہ کہہ سکے کہ ہم نے قومی خدمت کے عوض میں ایسا کیا ہے۔گورنمنٹ کوئی ایسا فائدہ بتا سکے یا نہ بتا سکے۔ہماری جماعت بہر حال گورنمنٹ کی وفادار ہی