خطبات محمود (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 107 of 576

خطبات محمود (جلد 11) — Page 107

سال 1927ء ۱۰۷ خطبات محمود انصار نے سمجھا کہ ہم سے پوچھتے ہیں ۔ ابتداء میں ان سے ایک معاہدہ ہوا تھا۔ جس میں یہ شرط تھی کہ اگر دشمن مدینہ پر حملہ کرے گا تو ہم لڑیں گے۔ لیکن مدینہ سے باہر جا کر نہیں لڑیں گے ۔ اب باہر جا کر لڑنا تھا اس لئے ان سے پوچھا گیا تھا۔ ایک انصاری نے کھڑے ہو کر کہا یا رسول اللہ وہ زمانہ اور تھا جب ہم نے آپ سے معاہدہ کیا تھا جب ہم نے آپ کو خدا کا سچا رسول مان لیا تو پھر معاہدہ کیسا۔ آپ تو یہاں فرماتے ہیں اگر آپ کہیں تو ہم سمندر میں گھوڑے ڈال دیں گے۔ آپ کے دائیں اور بائیں لڑیں گے ۔ اور آ۔ گے ۔ اور آپ تک کوئی دشمن شمن اس وقت تک نہ پہنچ سکے گا۔ جب تک ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ آئے گا پھر حدیثوں سے ثابت ہے سب سے بہادر صحابی وہ سمجھا جاتا تھا جو دوران جنگ میں رسول کریم ا کے پاس کھڑا ہو کر لڑتا تھا۔ کیونکہ حملہ کا سارا زور اس جگہ ہوتا تھا میں پوچھتا ہوں۔ جب خدا تعالیٰ نے آپ کے متعلق يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائدۃ:۲۸) فرمایا ہے ۔ تو پھر حفاظت کی کیا ضرورت تھی۔ چاہئے تھا صحابہ آپ کو آگے کر دیتے اور خود پیچھے بھاگ جایا کرتے۔ مگر ایسا نہیں ا کیا جاتا تھا۔ بلکہ حفاظت کی پوری پوری کوشش کی جاتی تھی۔ پس یہ کہنا کہ مکہ کی حفاظت کی ہمیں ضرورت نہیں۔ سخت نادانی کی بات ہے۔ مکہ اور مدینہ خواہ کتنی ہی محترم جگہ ہوں۔ محمد اس سے بڑھ کر نہیں ہو سکتیں۔ مدینہ کی برکت کیوں ہے محمد ال کی برکت کی وجہ سے ۔ اسی طرح مکہ کی برکت کیوں ہے ؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی وجہ سے ۔ پس جن کی وجہ سے ان مقامات کو برکت حاصل ہوئی ۔ وہ زیادہ مبارک ہیں یا یہ جگہیں ۔ مکہ حقیقتاً کیا ہے۔ اینٹ پتھروں کی عمارتوں کا مجموعہ ہے ۔ مگر محمد ال تو خدا تعالیٰ کا زندہ نور تھے ۔ ان کے مٹنے سے ایمان اور نور مٹتا تھا۔ مگر مکہ کے مٹنے سے کیا مٹ جاتا۔ پس اگر کسی کی حفاظت کی ضرورت تھی تو وہ رسول کریم اس کا وجود تھا۔ بے شک مکہ اور مدینہ کی حفاظت کا وعدہ خدا تعالیٰ نے کیا ہے مگر رسول کریم ان کی حفاظت کے وعدہ سے زیادہ نہیں۔ اور اگر محمد اس کی حفاظت کے لئے ظاہری تدبیریں ضروری تھیں تو مکہ کی حفاظت کے لئے کیوں نہیں۔ پس اس حملہ کے مقابلہ کے لئے جو اسلام کو مٹانے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ اسلام کو مٹ جانے دیا جائے یا بچانے کی کوشش کی جائے۔ کوئی بھی مسلمان کہلانے والا کبھی یہ پسند نہ کرے گا کہ اسلام مٹ جائے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ سب جماعتیں خواہ وہ سنی ہوں یا شیعہ - چکڑالوی ہوں۔ یا حنفی - احمدی ہوں یا غیر احمدی ۔ مل جائیں اور ایسی تدبیر اختیار کریں