خطبات محمود (جلد 11) — Page 534
خطبات محمود ۵۳۴ سال ۱۹۲۸ء انتظام جلسہ سالانہ کے متعلق ہدایات (فرموده ۷ / دسمبر ۱۹۲۸ء) تشهد تعوز اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے غالباً پچھلے سے پچھلے خطبہ میں دوستوں کو تحریک کی تھی کہ وہ جلسہ سالانہ کے اخراجات میں کمی کرنے کے لئے مشورے دیں۔ان مشوروں کو کارکن خواہ منظور کریں یا نہ کریں ان کو اس کا ثواب ضرور مل جائے گا۔میرے اس خطبہ کے جواب میں بہت سے دوستوں نے باہر سے بھی اور قادیان سے بھی ایسی تجاویز بھیجی ہیں اور ممکن ہے بعض نے براہ راست کارکنان جلسہ کی انجمن کے سامنے بھی ایسی تجاویز پیش کی ہوں مجھے ان تجاویز کو پڑھ کر خوشی ہوئی۔اس لحاظ سے بھی کہ دوستوں کو سلسلہ کے معاملات میں کافی دلچسپی معلوم ہوتی ہے اور اس لحاظ سے بھی کہ جس قدر تجاویز آئی ہیں ان کا بیشتر حصہ معقول اور ایسا ہے جو آپس میں ملتا جلتا ہے۔گو یہ مختلف شہروں سے آئی ہیں مگر آپس میں ان کا اتحاد ہے۔نقصان کے ذرائع اور ان کے علاج میں تقریباً سب متفق ہیں۔گو اس معاملہ کا تعلق اس کار کن انجمن سے ہے جو جلسہ کا انتظام کرتی ہے لیکن چونکہ عام اعلان میری طرف سے کیا گیا تھا نیز اس خیال سے کہ شاید ان میں سے بعض تجاویز پر عمل کرنا بعض دوستوں کے لئے تکلیف دہ ہو یا بعض کے راستہ میں قانونی مشکلات ہوں۔قانون سے میری مراد گورنمنٹ کا قانون نہیں بلکہ سلسلہ کا قانون ہے اس لئے میں ان کا عام اظہار کرنا ہی مناسب سمجھتا ہوں تا اگر باہر سے آنے والوں کے لئے بعض تبدیلیاں تکلیف دہ ثابت ہو سکتی ہوں تو وہ ان کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہو کر آئیں۔بہت سے دوستوں نے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ اخراجات میں بہت سی زیادتی پر ہیزی کھانے سے ہو جاتی ہے اس لئے جس طرح ہو سکے اس پر ہیزی کھانا کا علاج ہونا چاہئے۔میں تو