خطبات محمود (جلد 11) — Page 243
خطبات محمود ۲۴۳ ۳۱ سالانہ جلسہ کی تقریب اور جماعت احمدیہ کے فرائض فرموده ۱۸/ نومبر ۱۹۲۷ بعد) سال 1927ء تشهد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان سے ۱۹۲۷ ء اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے۔اور اس کے ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا قائم کردہ جلسہ بھی قریب ہی زمانہ میں آنے والا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس جلسہ کو جو برکات عطا فرمائی ہیں اور جس طرح اپنی رحمتیں اس موقع پر نازل کرتا چلا آیا ہے۔اور جس شفقت اور ذرہ نوازی سے جماعت کے کاموں کو نوازتا آیا ہے۔اور اپنی رحمتیں اور ا برکتیں اس موقع پر نازل کرتا ہے۔ان کو دیکھتے ہوئے ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ اگر ہم شکر گزاری سے کام لیتے ہوئے جلسہ کے لئے تیاری کریں گے تو ضرور اللہ تعالٰی اپنے فضل سے پہلے سالوں سے بھی زیادہ برکتیں نازل کرے گا۔خداتعالی کے خزانے نہ صرف کبھی نہ ختم ہونے والے ہیں بلکہ وہ ہمیشہ اپنے خزانوں کے منہ پہلے سے زیادہ کھولتا ہے۔کیونکہ اس کے فضل بڑھنے والے اور اس کی رحمتیں ترقی کرنے والی ہوتی ہیں۔وہ اسے بھی اپنی ہتک سمجھتا ہے کہ پہلے جو دیا ہو وہی دوبارہ دے۔بلکہ ہمیشہ پہلے سے زیادہ دینا چاہتا ہے۔لیکن انسان کی اپنی حالت اور وہ قبولیت کا مادہ جو اس کے اندر پایا جاتا ہے وہ خدا کے فضل کے وسیع یا محدود ہونے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔پس ہماری جماعت کو اللہ کے اس فضل سے خصوصیت کے ساتھ حصہ لینے کے لئے تیاری کرنی چاہئے۔اس سال کو خداتعالی نے ایک خاص خصوصیت دی ہے اور وہ یہ کہ اللہ تعالٰی کے فضل کے ماتحت سلسلہ کی طرف جو کئی ایک اعتراض منسوب کئے جاتے تھے وہ بہت سے لوگوں کے دلوں سے دور ہو گئے ہیں۔مثلاً ہماری جماعت کے متعلق جو یہ کہا جاتا ہے کہ مسلمانوں کی ہمدردی سے عاری ہے۔