خطبات محمود (جلد 11) — Page 98
خطبات محمود ۹۸ سال 1927ء انہیں مضبوط بنانے کے لئے ہر قسم کی مدد نہیں دیں۔ان کو نصیحت کریں۔ضروری ہدایات دیں ان تعلیمات کو جو میں یہاں دیتا ہوں۔مسلمانوں میں پھیلا ئیں۔وقت آگیا ہے کہ اب وہی آواز اونچی ہو۔جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بلند کی۔اب اسی آواز سے دین و دنیا کی ہدایت مسلمانوں کو میسر ہو گی۔پس احمدیوں کا فرض ہے کہ اس آواز کو مسلمانوں تک پہنچا ئیں۔تاکہ مسلمان اس ابتری اور پراگندگی کے زمانہ میں دشمنوں کے حملوں سے بچ سکیں۔اور اسلام کی حالت جو پہلے ہی ابتر ہو چکی ہے اور نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے لوگوں کو توفیق دے کہ وہ خود بھی ان باتوں پر عمل کریں۔اور دوسروں کو بھی توجہ دلا سکیں۔اس کے بعد حضور نے ایک مخلص نوجوان غلام علی صاحب کا مولوی عبدالحق صاحب ایبٹ آباد کے والد عمر بن خطاب صاحب کا اور رقیہ بی بی زوجہ شیر محمد صاحب کا۔جن کا جنازہ پڑھنے والے دو دو تین تین آدمی تھے۔جنازہ پڑھنے کا اعلان فرمایا۔اور نماز کے بعد جنازہ پڑھا۔ل النساء : ۷۲ الفضل ۱۳/ مئی ۱۹۲۷ء)