خطبات محمود (جلد 10) — Page 80
80 مقام کے لحاظ سے اس کے اپنے لئے بیحد ہی مفید ہو۔غرض یہ تینوں صفات جب اکٹھی ہوں تب انسان کامل ہوتا ہے۔اس کا نام صراط المستقیم ہے۔وہ ان سب کے بین بین چلتا ہے۔اس راہ پر چلتے ہوئے جب ان شرائط کی پابندی بھی ہو۔تو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو جاتا ہے۔اور انسان مدارج ترقی پر چڑھنا شروع کر دیتا ہے لیکن اگر کوئی ان شرائط کی پابندی نہیں کرتا تو پھر وہ ایسی انانیت کرتا ہے جو درست نہیں۔اور جس سے وہ قوم کے ساتھ مل نہیں سکتا۔اور الگ رہ کر تباہی پیدا کرتا ہے۔درست راستہ یہی ہے کہ وسطی طریق اختیار کیا جائے۔بالآخر میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمیں ان باتوں کے سمجھنے اور کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ہم اس کے بتائے ہوئے طریق پر چل کر اس کی رضا اور خوشنودی حاصل کریں۔الفضل ۱۲ مارچ ۱۹۲۶ء) ا بخاری کتاب الصلاة باب الذكر بعد الصلوة