خطبات محمود (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 311 of 326

خطبات محمود (جلد 10) — Page 311

311 صورتوں میں اسلام کو نمایاں فائدہ پہنچتا ہے۔کیونکہ اس صورت میں یا تو قوم کی قوم پر عذاب آتا ہے جس کا اثر قوموں کی قوموں پر پڑتا ہے۔یا اگر ایک قوم کے لیڈر پر عذاب آتا ہے تب بھی ایک قوم کی قوم اس سے متاثر ہوتی ہے۔پس مباہلہ یا تو ایک قوم کے ساتھ ہو سکتا ہے یا ایسے شخص کے ساتھ ہو سکتا ہے جس کے ماتحت کوئی قوم ہو پہلی صورت میں دوسرے لوگوں پر حجت قائم ہو سکے گی دنیا میں ایک تہلکہ مچادے گی اور سعید طبائع اس نشان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتیں۔دوسری صورت میں اگر دوسرے لوگوں پر نہیں تو کم از کم اس شخص کی جماعت پر تو اثر ہو گا۔اس لئے ان دونوں صورتوں میں سے ہی کوئی ہونی چاہئے ورنہ مباہلہ فضول ہے۔دوسری شرط یہ ہے کہ فریق مقابل پر اتمام حجت ہو۔اور اس مباہلہ میں جس کا میں نے ذکر کیا ہے۔یہ دونو شرطیں مفقود ہیں۔حالانکہ مباہلہ بغیر ان شرائط کے کبھی صحیح نتیجہ خیز نہیں ہو سکتک مباہلہ میں اتمام حجت بھی ضروری شرط ہے۔کیونکہ یہ ناممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ بغیر اتمام حجت کے یونسی ایک شخص کو ہلاک کر دے۔یہ بڑا ظلم ہے کہ ایک شخص کو بغیر اس کی غلطی ظاہر کئے ہلاک کر دیا جائے۔اور اس صورت میں یعنی بغیر اتمام حجت اگر کسی شخص کو مباہلہ میں ہلاک کر دیا جائے تو نتیجہ زیادہ خطرناک ہو گا۔کیونکہ اس کے لئے توبہ کا دروازہ بند ہو جائے گا اور نتیجہ نہ نکلنے کی صورت میں صرف ہمیں شرمندگی ہی ہو گی۔جس کے بعد ہم کو اپنی غلطی کی اصلاح کا موقعہ مل سکتا ہے۔اس لئے بغیر اتمام حجت کے بھی مباہلہ کا صحیح نتیجہ نہیں نکل سکتاک تیسری شرط مباہلہ کے لئے یہ ہے کہ میعاد کی تعیین ہو۔اور کم از کم وہ تعیین ہو جو حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمائی ہے۔یعنی ایک سال کی تعیین ہو۔چوتھی شرط یہ ہے کہ عذاب کی تعین نہ ہو۔بس یہ شرط ہو کہ لعنت ہو گی۔آگے لعنت کی تعیین نہ کی جائے کہ لعنت فلاں قسم کی اور فلاں صورت میں نازل ہو گی۔عام لعنت ہو گی خواہ وہ روحانی لعنت ہو یا جسمانی یا اخلاقی یعنی عذاب بصورت لعنت آئے گا۔آگے یہ اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے کہ وہ لعنت کسی صورت میں ہوگی بذریعہ موت یا ذلت یا کسی اور شدید نقصان کی صورت میں اس کا ظہور ہو سکتا ہے۔پانچویں شرط یہ ہے کہ نتیجہ میں فریقین میں مساوات ہو۔اگر مساوات نہیں تو مباہلہ نہیں رہے گا بلکہ وہ کچھ اور ہی ہو جائے گا۔اب یہ مباہلہ جو میرے پاس آیا ہے اس میں دونوں طرف ہی