خطبات محمود (جلد 10) — Page 308
308 گا۔انسان اس نقصان پر رنج مناتا ہے جو اس کے فعل کا یا دوسرے شخص کا نتیجہ ہو یا ایک طبعی گھبراہٹ ہوتی ہے جس کا تعلق اخلاق سے نہیں وہ تو جانوروں میں بھی پائی جاتی ہے۔پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے اندر زبانی شکریہ کا مادہ پیدا کرو اور ہر قسم کی قربانیاں کرو۔اور ان میں بشاشت محسوس کرو۔اگر قربانی میں بشاشت نہیں تو تم کبھی فاتح نہیں بن سکتے۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے انعامات کا زبانی اور عملی دونوں طور پر شکریہ ادا کرنے کی توفیق دے۔اور ہم قربانیوں کے لئے بشاشت کے ساتھ تیار ہوں۔اور ہمارے اندر ملال نہ ہو۔(الفضل ۳۱ دسمبر ۱۹۲۶ء)